سپریم کورٹ نے تین ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، سپریم کورٹ کی جانب سے 17 دسمبر 2023 سے 31 مارچ 2023 تک کی کارکردگی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس عرصے میں سپریم کورٹ نے 3 ہزار 974 مقدمات نمٹائے ،1 ہزار 453 مقدمات کا اضافہ ہوا
سپریم کورٹ کی کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سرکاری رہائش گاہ پر مور کی 2 جوڑیاں تھیں، موروں کو وٹرنری معالج کی ضرورت تھی، وٹرنری ٹریٹمنٹ کے بعد سفید موروں کی جوڑی وائلڈ لائف کو دی گئی، رنگ برنگی موروں کی دوسری جوڑی کلرکہار میں موروں کی وادی میں بھجوائی گئی ہے.
سپریم کورٹ کی جانب سے تین ماہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ تین ماہ میں سپریم کورٹ نے 30 مرتبہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالتی کاروائی براہ راست نشر کی ہے،سپریم کورٹ میں 17 دسمبر سے 31 مارچ تک 5 ہزار 427 مقدمات درج ہوئے ہیں، اسی عرصہ کے دوران 3 ہزار 974 مقدمات نمٹائے بھی گئے، 3 ماہ میں مقدمات میں 1 ہزار 453 مقدمات کا اضافہ ہوا ہے
سپریم کورٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اصول طے کیا کوئی جج استعفی دے کر احتساب سے راہ فرار اختیار نہیں کر سکتا، سپریم کورٹ نے شوکت عزیز صدیقی کو شفاف ٹرائل کے حق سے محروم رکھنے پر ایکشن لیا، سپریم کورٹ نے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس پر فیصلہ دیا، پرویز مشرف کیخلاف خصوصی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا گیا، تاحیات نااہلی کے فیصلے کو ختم کیا گیا،سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں اصول طے کیا خلع کیلئے اہلیہ کی رضامندی جاننا ضروری ہے.
گھر گرانے پر مقدمہ کیوں نہیں درج کیا،سپریم کورٹ کا ایس ایچ او پر مقدمے کا حکم
جماعت اسلامی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے لیے بنائے گئے انکوائری کمیشن کو مسترد کر دیا۔
ججز کا خط، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر
ہائیکورٹ کے 6 ججز نے جو بہادری دکھائی ہیں یہ قوم کے ہیرو ہیں،اسد قیصر
ججز کے خط نے ثابت کردیا کہ نظام انصاف مفلوج ہوچکا، لہذا چیف جسٹس مستعفی ہو ، پی ٹی آئی
6 ججز کا خط ،پی ٹی آئی کا کھلی عدالت میں اس پر کارروائی کا مطالبہ
6ججزکا خط،سپریم کورٹ کے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری
وفاقی حکومت نے ججز کے خط پر تحقیقات کرنے کا اعلان کردیا
اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس ختم
ایسا لگتا تحریک انصاف کے اشارے پر ججز نے خط لکھا،سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ججزکا خط،اسلام آباد ،لاہور ہائیکورٹ بار،اسلام آبا بار،بلوچستان بار کا ردعمل
عدالتی معاملات میں مداخلت، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل کو خط
ججز کا خط،انکوائری ہو،سپریم کورٹ میں اوپن سماعت کی جائے، بیرسٹر گوہر
ججز کا خط ،پاکستان بار کونسل کا انکوائری کا مطالبہ








