سپریم کورٹ کے احکامات پر الہ دین پارک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

0
41

سپریم کورٹ کے احکامات پر الہ دین پارک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

بلدیہ عظمی کراچی کا محکمہ انسداد تجاوزات روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کے خلاف کاروائ کررہا ھے.بلدیہ عظمی کراچی کے سئینر ڈائریکٹر انسداد تجاوزت بشیر صدیقی آپریشن کی قیادت کررھے ھیں.بھاری مشینری کے زریعہ شاپنگ مال اور پولین کلب کو مسمار کیا جارہا ھے.

دوسری طرف گجر نالہ اور اورنگی نالہ پر بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ گجر نالہ پر ۱۰ مقامات پر اور اورنگی نالہ پر چھ مقامات پر بھاری مشینری کے ساتھ آپریشن جاری ھے.متوقع بارشوں کے پیش نظر نالوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز کردیا گیا ھے. افرادی قوت اور بھاری مشینری میں بھی اضافہ کردیا گیا ھے

سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی کے ھر ضلع میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ھے. آپریشن میں علاقہ اسیسٹنٹ کمشنر علاقہ پولیس اینٹی اینکروچمنٹ پولیس رینجرز سیٹی وارڈن اور دیگر اداروں کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود ھیں ۔

Leave a reply