سپریم کورٹ نے ہی سب طے کرنا ہے تو پارلیمنٹ کو گھر بھیج دیں،اسد عمر
سپریم کورٹ نے ہی سب طے کرنا ہے تو پارلیمنٹ کو گھر بھیج دیں،اسد عمر
وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے حوالہ سے قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس جاری ہے
وفاقی وزیر اسد عمر نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بلاول بھٹو کی باتوں کا جواب دوں گا،3سال میں روزگار کے 55لاکھ مواقع پیدا کیے گئے،بہت عرصے سے عمران خان کی حکومت گرا نے کی پلاننگ کی جارہی تھی 7مارچ کو مراسلہ بھیجا گیا اور 8مارچ سے ان کی کامیابیاں شروع ہوگئیں،بتایا جائے یہ کون سی جمہوریت ہے جس کا نمونہ آج ہمیں مل رہا ہے ایک منحرف رکن نے کہا کہ 23کروڑ روپے میں زندگی بہت اچھی گزرے گی، سینیٹ کا الیکشن سب کے سامنے ہے، چوری کیا گیا،یوسف رضا گیلانی کیلئے ووٹ خریدے گئے، ویڈیو موجود ہے، ابھی بلاول بندوں کے لاپتہ ہونے کا کہہ رہے تھے،پتہ نہیں کس سے گلہ کر رہے تھے ہمارے پاس تو بندوقیں ہیں نہیں،ضمیر فروشی کا دروازہ بند کرنے کیلئے بھی تو اپوزیشن آگے بڑھے،یہ خود آگے بڑھیں تاکہ کوئی بندوق والا آگے نہ آسکے، کیا یہ سب پاکستان کے آئین کے مطابق ہو رہا ہے ،اس وقت فرق سیاسی جماعتوں کا نہیں بلکہ دو نظریوں کا ہے،ایک نظریئے کے تحت پاکستان کے 22 کروڑ عوام بھکاری ہیں، دوسرا نظریہ یہ کہتا ہے کہ پاکستانی دنیا میں کسی سے کم نہیں ہیں،پاکستان اس وقت اسی دوراہے پر کھڑا ہوا ہے،ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کو کس سمت لے کر جانا ہے،تقریروں سے نہیں،عوام کے ووٹوں سے حل نکلے گا،سنا ہے بلوچستان حکومت ساڑھے تین ارب روپے میں تبدیل ہوئی ،میرے پاس 10 ،15 ارب روپیہ ہوتا تو کچھ اچھا کام کر رہا ہوتا،
اسد عمر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے کہا کہ پوری پارلیمان کو اپنے اختیار کیلئے اکٹھا ہونا ہوگا، اگر سپریم کورٹ نے ہی سب طے کرنا ہے تو پارلیمنٹ کو گھر بھیج دیں ،پارلیمان سے اپنے حق اور اختیار کیلئے یکجا آواز بلند ہونی چاہیے،پارلیمان سُپریم فورم ہے اور اِس فورم سے متعلق ماضی کے فیصلوں کو ”جوڈیشل مرڈر“ کا نام دیا گیا – کیا ہم کَل کو سُپریم کورٹ کو ڈکٹیٹ کر سکتے ہیں کہ سپریم کورٹ کس وقت کُھلے گی ٫ کونسا کیس لگے اور کس طرح کا فیصلہ آئے گا ؟ اگر ہم یہ نہیں کرسکتے تو آپ بھی نہ کریں ، اگر سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ اجلاس کس دن ہوگا کارروائی کیا ہوگی تو اس پارلیمنٹ کو بند کر دیں
اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ مراسلے پر پارلیمان کو اعتماد میں لینے کی کوشش کی ابھی بھی وقت ہے ان کیمرا اجلاس بلائیں اور تفصیلی بریفنگ لیں،
قومی اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد اسد قیصر کا اہم شخصیت سے رابطہ
اجلاس ملتوی ہونے کے بعد فواد چودھری کی سعد رفیق کے ساتھ گپ شپ
عدم اعتماد پر ووٹنگ، منحرف اراکین سے ووٹ دلوانے ہیں یا نہیں؟ اپوزیشن کا بڑا فیصلہ
عمران خان اب کس منہ سے یہ کام کرے گا؟ ریحام خان کی پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو
قومی اسمبلی ، اپوزیشن اتحاد کے کتنے اراکین اجلاس میں موجود؟
قومی اسمبلی اجلاس، ق لیگ دھوکہ دے گئی
آخری بال تک کھیلنے والا بنی گالہ کے کمرے میں چھپ گیا ہے،ن لیگی رہنما کا دعویٰ
بریکنگ،تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کب ہو گی؟
قومی اسمبلی اجلاس دوبارہ شروع،اسد قیصر صدارت نہیں کر رہے
قومی اسمبلی میں آخری گیند عمران خان کی منتظر
عمران پہلے بھی سیلیکٹڈ فیض یاب ہوا تھا اب ایک مرتبہ پھر فیض یاب ہونا چاہتا ہے بلاول