سپریم کورٹ نے ن لیگی رہنما کی "نااہلی” ختم کر دی

0
42
supreme court

سپریم کورٹ نے ن لیگی رہنما کی "نااہلی” ختم کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے پی پی 126 جھنگ سے ن لیگی امیدوار یعقوب شیخ کی نااہلی ختم کردی

سپریم کورٹ نے کہا کہ یعقوب شیخ آئندہ انتخابات لڑ سکتے ہیں،وکیل نے عدالت میں کہا کہ شیخ یعقوب کو بینک ڈیفالٹر ہونے کی بنیاد پر نااہل کیا گیا تھا جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ دیکھنا ہو گا جو قرضہ ختم ہوا اس کی نوعیت کیا تھی؟ وکیل نے کہا کہ محمد یعقوب شیخ ابراہیم سنز کمپنی کے سی ای او اور اکثریتی شئیر ہولڈر تھے،

سپریم کورٹ نے کہا کہ نجی بینک اور یعقوب شیخ میں قرض کی سیٹلمنٹ ہوئی،نجی بینک سے سیٹلمنٹ کسی دباو َکے نتیجے میں ہوتی نظر نہیں آتی،یعقوب شیخ کے راستے میں سیٹلمنٹ رکاوٹ نہیں ہوگی،

ضلع جھنگ کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ مسلم لیگ نون کے امیدوار شیخ محمد یعقوب کو عدالت نے نااہل قرار دیا تھا لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ نے نااہل قرار دیتے ہوئے الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا تھا۔

Leave a reply