راولپنڈی:ایک طرف سپریم کورٹ گرلزگائیڈ کوبچانے تو دوسری طرف ضلعی انتظامیہ مٹانے کے لیے کوشاں ،اطلاعات کے مطابق بانی پاکستان کے ہاتھوں‌ سے جس قومی ادارے پاکستان گرلزگائیڈز اینڈ بوائز سکاوٹس کوایک طرف سپریم کورٹ آف پاکستان بچانے کے چکروں میں کوشاں تو دوسری طرف راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ اسے مٹانے کے درپئے ہے

ذرائع کے مطابق وہ قومی ادارہ جس کی بنیاد بابائے قوم نے رکھی تھی ، اسے راولپنڈی کی کچھ سیاسی شخصیات تہس نہس کرنے پرتلے ہوئے ہیں ، سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت اوروفاقی حکومت کوہدایات جاری کی تھیں کہ وہ اس ادارے کواستحکام بخشنے کے لیے اقدامات کرے

سپریم کورٹ کی ہدایات کے باوجود نہ تو صوبائی حکومت کوئی تعاون کررہی ہے اور نہ وفاقی حکومت کو بانی پاکستان کے اس ادارے کی پرواہ ہے

یاد رہےکہ راولپنڈی انتظامیہ نے پاکستان گرلزگائیڈز اینڈ بوائزسکاوٹس کویہ جگہ خالی کرنے کے لیے غیرقانونی ہتھکنڈنے استعمال کیے تھے ، ضلعی حکومت نے سیاسی شخصیات کی پشت پناہی پراس ادارے سے زمین ہتھیانے کا منصوبہ بنایا تھااور جان بوجھ کرلیز کی قیمت اس قدر زیادہ کرنا چاہی تھی کہ یہ ادارہ ادا نہ کرسکے

اس پرسپریم کورٹ نے قوانین کے تحت اس کی لیزکی قیمیت میں تعین کے لیے پرائس کمیٹی کے ذریعے کچھ پرپورزل طلب کی تھیں ، اس کے بعد نئی قیمتوں کے حساب سے یہ ادارہ ادا بھی کررہا ہے لیکن اس کے باوجود ااس ادارے کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں

Shares: