لکھنو:ججوں کو سلام ،مسجد کی جگہ مندرکا فیصلے پربہت خوشی ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار بھارت کے معروف عالم دین مولانا سمان ندوی نے ہندووں کے نام ایک ویڈیوپیغام میں کیا ،مولانا سلمان ندوی نے کہا کہ مودی اور بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے نے دل خوش کردیا

ذرائع کے مطابق اجودھیا تنازع پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا معرو ف عالم دین مولانا سلمان ندوی نے خیر مقدم کیاہے اور اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک میں حق بہتر بتایاہے ۔ فیصلہ سنانے کی جرات کرتے ہوئے انہوں نے پانچوں ججز کو مبارکباد بھی پیش کی ہے ۔

سپریم کورٹ کے ہندووں کے حق میں فیصلے سے حوصلہ ملا،اسی کی تناظر میں آگے بڑھیں گے:مودی

بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی تائید اور مودی حکومت کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے فیس بک پر لائیو آکر مولانا سلمان ندوی نے کہاکہ ہم نے پہلے ہی کہاتھاکہ بابری مسجد کی جگہ رام مند ر کی تعمیر کیلئے دے دی جائے لیکن مسلمانوں نے ہماری مخالفت کی ۔

بابری مسجد قیام سے انہدام تک، بھارتی حکومت، عدالت ہندوتوانظریے کے پیروکاربن کر سامنے آئے

اب جو فیصلہ آیاہے وہ ہماری پیشن گوئی کے مطابق ہے۔ہمارے ملک اور پور ی دنیا کی سب سے بڑی ضرور ت امن ہے اور یہ فیصلہ امن کے تقاضوں کو پورا کرتاہے ۔ہم نے اسی کی کوشش کی تھی ، پورے ملک کے ذمہ داروں سے بات کی تھی لیکن میری مخالفت ہوئی ۔ مزید تفصیل کیلئے ان کا بیان سنیئے ۔

Shares: