سرجانی ٹاون قتل کی واردات کا معمہ حل
خون سفید ہوگیا جائیداد کی لالچ میں بیٹے نے باپ کو قتل کردیا۔

3 جولائی کی رات کو سرجانی زیرو پوائنٹ سے 50 برس کے زرم خان کی سر کچلی لاش ملی تھی۔ قتل کی واردات کا مقدمہ مقتول کے بیٹے آصف کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

قتل کے واقعے کو بیٹے نے ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔دوران تفتیش معلوم ہوا کہ مدعی مقدمہ نے ایف آئی آر میں اپنا غلط نام لکھوایا ۔دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ مقتول کو اسکے بیٹے عجب خان نے اپنے دوست کے ساتھ ملکر قتل کیا ۔

مقتول اپنے والد کی جائیداد ہتھیانا چاہ رہا تھا۔ تفتیشی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم نے اپنے دوست کی مدد سے والد کو زیرو پوائنٹ بلوایا ملزم نے دوست کے ساتھ ملکر والد کا سر پتھر سے کچل کر اسے قتل کردیا۔

پولیس نے ملزم عجب خان کو گرفتار کرلیا اور اسکے دوست ریاض کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Shares: