سوشانت سنگھ راجپوت کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی

0
42

رواں ماہ 14 جون کو خود کشی کرنے والے 34 سالہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے-

باغی ٹی وی : خود کشی کر کے موت کو گلے لگانے والے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے اداکار کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کچھ انکشافات کئے گئے ہیں، جس کے بعد مداحوں نے ایک بار پھر سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی پر سوشل میڈیا پر بحث شروع کردی۔

بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق پولیس نے سوشانت سنگھ راجپوت کی فائنل پوسٹ مارٹم رپورٹ حاصل کرلی، جس پر 5 ڈاکٹرز کے دستخط ہیں۔

اداکار کی پہلی پوسٹ مارٹم رپورٹ پر تین ڈاکٹرز کے دستخط تھے اور انہوں نے ابتدائی رپورٹ میں اداکار کی موت کا سبب دم گھٹنا قرار دیتے ہوئے عندیہ دیا تھاکہ انہوں نے خودکشی ہی کی ہوگی اور اب ان کی فائنل رپورٹ میں بھی بتایا گیا ہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی اور ان کا دم پھندا لگنے کی وجہ سے گھٹا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکار کے ناخن بھی بلکل صاف تھے جب کہ ان کے جسم پر بھی تشدد کا کوئی نشان نہیں پایا گیا۔

فائنل رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کی ٹیم کو کوئی ایسے ثبوت نہیں ملے جن کی بنیاد پر ان کی موت پر قتل کا شک کیا جائے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق فائنل پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ڈاکٹرز نے سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے حوالے سے کسی طرح کے قتل کے شبے کے سوالات نہیں اٹھائے اور ان کی موت کو واضح طور پر خودکشی کا واقعہ قرار دیا۔

فائنل پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کو خودکشی قرار دیے جانے پر بھی بھارتی سوشل میڈیا پر بحث شروع ہوگئی اور لوگوں نے ایک بار پھر فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شوبز کےبا اثر افراد ہی ایسے حالات پیدا کرتے ہیں کہ نئے اداکار خودکشی پر مجبور ہوں۔

انڈیا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی پر پولیس تفتیش کے حوالے سے بتایا کہ اب تک 23 افراد کا بیان ریکارڈ کیا جا چکا ہے اور پولیس کو یہ بات معلوم نہیں ہوسکی کہ اداکار ڈپریشن کا شکار کیسے بنے؟

واضح رہے کہ اس حتمی رپورٹ سے قبل اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی سوشانت سنگھ کی موت کی وجہ دم گھٹنا بتائی گئی تھی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اداکار کا گلا پھانسی کی وجہ سے گھٹا جس کے بعد اُن کی موت واقع ہوئی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشانت سنگھ کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی کیا گیا تھا جس کے نتائج منفی آئے تھے۔

کیا سوشانت سنگھ سچا پیار نہ مل پانے کی وجہ سے شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھے؟

Leave a reply