بھارتی تحقیقاتی ادارے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے انکشاف کیا ہے کہ آنجہانی اداکارسوشانت سنگھ راجپوت کی نئی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زہر کے شواہد نہیں ملے ہیں ۔
باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق تحقیقاتی ادارے این سی بی کے ذرائع کا سوشانت سنگھ راجپوت کی نئی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے متعلق کہنا ہے کہ سوشانت سنگھ کو زہر دیئے جانے کے شواہد نہیں ملے ہیں-
سی بی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشانت سنگھ کو زہر دیا جانا صرف ایک مفروضہ تھا جس کے پوسٹ مارٹم میں تصدیق نہیں ہوئی ہے-
واضح رہے کہ سوشانت سنگھ کے خاندان کی جانب سے شک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ سوشانت سنگھ کی موت زہر دینے سے واقع ہوئی ہے جس پر تحقیقات کیے جانے پر یہ الزام صحیح ثابت نہیں ہوا ۔
خیال رہے کہ آنجہانی بھارتی ہیرو سشانت کی نئی پوسٹ مارٹم رپورٹ ’آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز‘ کے ڈاکٹرز کی جانب سے تحقیقاتی ادارے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن میں گزشتہ شام جمع کروائی گئی تھی جسے ڈاکٹروں کی جانب سے حتمی رپورٹ قرار دیا گیا تھا۔
ڈاکٹروں کی ٹیم کے سربراہ سدھیر گپتا کی جانب سے کہا گیا تھا کہ سوشانت سنگھ کے پوسٹ مارٹم اور اعضاء پر نئے سرے سے کی گئی تحقیق کی گئی ہے اور حتمی رپورٹ تحقیقاتی ادارے میں جمع کروا دی ہے ۔