نئی دہلی :سشمیتا سین نے خاموشی سے شادی کرلی؟للت مودی بھی اس سلسلے میں میدان میں آگئےہیں ، شمیتا سین اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کی وجہ سے سُرخیوں میں رہتی ہیں وہ اپنے انسٹا گرام پر تازہ ترین تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو اپڈیٹ کرتی رہتی ہیں۔

اب اس طرح کی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سشمیتا سین جلد ہی آئی پی ایل کے بانی للت مودی سے شادی کریں گی دونوں کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں مداح ان تصاویر کو دیکھ کر حیران ہیں۔

آئی پی ایل کے بانی للت مودی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کے ساتھ اپنی کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سشمیتا سین للت کے ساتھ کافی رومانوی انداز میں نظر آرہی ہیں۔

 

انہوں نے لکھا کہ میں فیملی کے ساتھ مالدیپ کا دورہ کرکے ابھی لندن واپس آیا ہوں۔ انہوں نے سشمیتا کو ‘بیٹر ہاف (بیوی)’ بھی کہا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ ایک نئی شروعات اور نئی زندگی ہے۔

اس ٹوئٹ کے ساتھ میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ اداکارہ نے خاموشی سے شادی کرلی ہے لیکن کچھ دیر بعد ہی للت مودی نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کردی ۔

 

 

للت مودی نے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں وہ واضح کر رہے ہیں کہ انہوں نے ابھی تک سشمیتا سے شادی نہیں کی ہے لیکن دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ سشمیتا سین کو ڈیٹ کررہے ہیں لیکن ایک دن ہماری شادی ضرور ہوگی۔

Shares: