کائنات کی حسین لڑکی کا ایوارڈ پانے والی سشمیتا سین جن کو رواں سال مارچ میں دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے باعث ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی اور دل میں اسٹنٹ ڈالا گیا، دل کی سرجری کے فوری بعد ہی انہوں نے کام شروع کردیا تھا۔دل کے دورہ پڑنے اور اس کے بعد کی زندگی پر بات کرتے ہوئے سشمیتا سین نے کہا ہے کہ میں خود کو خوش قسمت تصور کرتی ہوں کہ مجھے خدا نے زندگی بخش دی اور جب سے میرے ساتھ دل والا معاملہ ہوا ہے میں نے اپنی زندگی کی زیادہ کئیر کرنا شروع کر دی ہے میں زندگی کی قدر کرنے لگ گئی ہوں، بلکہ میں یہ کہوں گی کہ میں نے اپنی زندگی کو ایک نئے زاویے کے ساتھ دیکھنا شروع کر دیا ہے.
”میں شاید زندگی کی اہمیت سے پہلے اتنی آشنائی نہیں رکھتی تھی” لیکن اب میں یقینا زندگی کو الگ زوایے سے دیکھتی ہوں. اور اپنے اردگرد موجود لوگوں سے میل ملاپ رکھتی ہوں زندگی بہت مختصر ہے ہمیں ہنس کھیل کر گزارنی چاہیے. کام بھی ہوتے رہتے ہیں لیکن زندگی کو انجوائے کرنا بہت ضروری ہے. یاد رہے کہ سشمیتا سین کا تمام کیرئیر سکینڈلز کی زد میںہی رہا ہے انہوں نے شاید کام کم کیا ہے اور سکینڈلزز زیادہ بنائے ہیں اور ہر بار اپنے ہر سکینڈل پر فخر محسوس کرتی رہی ہیں.