بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین جو ہر وقت کسی نہ کسی کنٹرورسی میں گھری رہتی ہیں ، وہ زیادہ تر اپنی دوستیوں کی وجہ سے مشہور رہتی ہیں. ان کے ہر افئیر پر وبال اٹھتا ہے ، سوشل میڈیا پر بہت زیادہ چرچے ہوتے ہیں. انہوں نے تنقید کرنے والوں کو دیا ہے کرارہ جواب. بھارتی بزنس مین للت مودی نے جب سشمیتا سین کے ساتھ اپنی دوستی کا اعلان کیا تو سوشل میڈیا پر طوفان بپا ہو گیا.اب سشمیتا سین بھی بول اٹھی ہیں انہوں نے کہا کہ میں تنقید کرنے والوں کو خود بھی ہر بات کی وضاحت پیش کر سکتی ہوں لیکن میں سمجھتی ہوں کہ ہر چیز کا ایک وقت مقرر ہوتا ہے.
میرے بارے میںجب بھی جو بھی بات ہوتی ہے اس پر کوئی اور تبصرہ نہیں کر سکتا میں جب چاہوں گی اس پر رد عمل دو گی. اور مجھے ایسے سکینڈلز کی خبروں سے فرق نہیں پڑتا. انہوں نے کہا کہ ” للت مودی ہو یا کوئی اور میں دوستیاں نبھاتی ہوں”. اپنی زندگی اپنے طریقے سے جیتی ہوں . یاد رہے کہ سشمیتا سین بالی وڈ کی معروف اداکارہ ہیں اور ان کے کریڈٹ پر سپر ہٹ فلمیں اور گانے ہیں.