سویٹزر لینڈ میں کورونا وائرس سے متاثر پہلے مریض کی ہلاکت
باغی ٹی وی :سویٹزر لینڈ میں کورونا وائرس کی وجہ پہلی موت کا واقعہ سامنے آگیا، سویٹزر لینڈکی 74 سالہ خاتون موت کے منہ چلی گئ یوں یہ پہلا کیس ہے . اے ایف پی نیوز ایجنسی نے بریکنگ نیوز کے طور پر سویٹزر لینڈ میں خاتون کی ہلاکت کو بریک کیا ہے.
کورونا وائرس پورے یورپ میں بھی اپنے پنچے گاڑ رہا ہے . اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 28 افراد جاں بحق ، ہلاکتیں 100 سے تجاوز کرگئیں ، رپورٹس کے مطابق یورپی ملک اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 28 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد تعداد 100 سے تجاوز کرگئی۔

اٹلی کے سول پروٹیکشن ایجنسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 587 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی تعداد 3 ہزار 89 تک جاپہنچی ہے۔ایجنسی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے مزید 28 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 107 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

 

پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

ایران پڑوسی ممالک میں کورونا وائرس پھیلانے کا باعث ہے ، امریکی اخبار
واضح‌رہے کہ ایرانی صدر روحانی کے مطابق ایران کا کوئی صوبہ ایسا نہیں جو کورونا وائرس سے متاثر نا ہوا ہو۔ چین کے بعد ایران وہ واحد ملک ہے جس میں کورونا وائرس کے متاثرین سب سے زیادہ ہیں. پاکستان کے ہمسایہ ملک ایران کے 23 ممبران پارلیمنٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق، ایران میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہوگئی۔ایران میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک سیکڑوں افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔سی این این کے مطابق 8 فیصد پارلیمنٹ ممبرز کرونا کے متاثر ہیں.

Shares: