کراچی کے پولیس اہلکار کا قتل، سویڈش سفارتخانے نے رپورٹ اپنی حکومت کو بھجوا دی

0
29

پاکستانی نژاد سویڈش شہری کے ہاتھوں کراچی کے پولیس اہلکار کے قتل کے معاملے پر سویڈش سفارتخانے کی جانب سے رپورٹ اپنی حکومت کو بھجوا دی گئی۔

باغی ٹی وی : پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی نژاد سویڈش شہری کے خلاف ممکنہ طور پر سویڈن میں سخت کاروائی کے امکانات ہیں سویڈن کے سفارتی عملے نے کراچی پولیس کے متعلقہ حکام سے مختلف قسم کی تفصیلی معلومات حاصل کیں، کلفٹن میں پولیس ملازم کے قتل کی تفتیشی دستاویزات کا بھی تبادلہ کیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کی وردات اور اس میں سویڈش شہری کے ملوث ہونے پر سفارتخانے نے تفصیلی رپورٹ تیار کر لی، سویڈن میں ملزم کے خلاف سخت کاروائی متوقع ہے، جس سے ملزم کی وطن واپسی میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ رواں سال 22 نومبر کو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں 26 اسٹریٹ پر سابق ڈپٹی کمشنر نثار احمد کے بیٹے خرم نثار نے فائرنگ کر کے شاہین فورس کے اہلکار عبدالرحمٰن کو قتل کر دیا تھا اس کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے 21 اور 22 نومبر کی درمیانی شب واردات کے فوری بعد ملزم خرم نثار بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔

عمران خان کے خلاف 5 کیسز کی سماعت 13 دسمبرکو ہوگی

حکام نے بتایا تھا کہ ملزم نے دوہری شہریت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایئرپورٹ انتظامیہ کو سویڈن کا پاسپورٹ دکھایا اور یوں پاکستان سے باہر جانے میں کامیاب ہوگیا تھا-

ایف آئی آر کے مطابق جس روز واقعہ پیش آیا اس رات 11 بج کر 30 منٹ پر جب گاڑی خیابان شمشیر میں 26ویں اسٹریٹ سگنل کے قریب پہنچی تو پولیس اہلکاروں نے ایک خاتون کے رونے کی آوازیں سنیں، تو پولیس اہلکار عبدالرحمٰن نے گاڑی کا پیچھا کیا اور عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر گاڑی کو روکا جہاں وہ جلدی سے گاڑی کی اگلی سیٹ پر بیٹھ گیا لیکن خاتون گاڑی سے نکل کر غائب ہوگئی تھی۔

بعد ازاں ڈرائیور نے بلڈر آفس کے سامنے فیز 5 ایکسٹینشن ای اسٹریٹ پر گاڑی روکی جہاں اہلکار عبدالرحمٰن اور مبینہ ملزم کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، مبینہ ملزم نے پولیس اہلکار عبدالرحمٰن کو سر پر گولی ماری جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا تھا۔

Leave a reply