اسلام آباد :‘مٹھائی پھر ضائع، الفاظ یاد رکھیے گا’:اطلاعات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ہے بظاہر اپوزیشن کو لگ رہا ہے کہ وہ جیت چکے ہیں مگر ایسا نہیں ہے مٹھائی پھر ضائع، الفاظ یاد رکھیے گا۔
پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ عمران خان کو چیلنجز کا سامنا کرنا آتا ہے۔
https://twitter.com/FaisalJavedKhan/status/1512310555830198282?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1512310555830198282%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fsenetor-faisal-javed-tweet-about-opposition%2F
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ بظاہر اپوزیشن کو لگ رہا ہے کہ وہ جیت چکے ہیں مگر ایسا نہیں ہے وہ ہار چکے ہیں، مٹھائی پھر ضائع، الفاظ یاد رکھیے گا، آنے والا وقت بتائے گا انشاء اللہ۔
فیصل جاوید نے یہ بھی کہا ہے کہ قوم نے فیصلہ کرلیا ہے اور کپتان آج شام ایک اہم اعلان کرینگے وہ اپنی قوم کو کبھی مایوس نہیں کرینگے۔
پی ٹی آئی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گیم ابھی باقی ہے، آج شام اور کل بھی سرپرائز ملیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصل آنے سے قبل ہی وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ قبول کرینگے جب کہ فضل الرحمٰن نے کل کہا تھا کہ اسمبلیاں بحال نہ کیں توفیصلہ تسلیم نہیں کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ فیصلوں پر تبصرہ کرنے کا ہر کسی کو حق ہے، لیکن فیصلے پر عمل درآمد کوئی نہیں روک سکتا، فلور کراسنگ پر ہم نے بھی پٹیشن دائر کی تھی اس پر بھی جلدی ہونا تھی۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پنجاب کےاندر کوئی بھی چیز غیر آئینی نہیں ہوئی، اسمبلی چلانے سے متعلق تمام اختیارات اسپیکر کو حاصل ہیں، ڈپٹی اسپیکرسےاختیارات آرٹیکل235کےتحت واپس لیےگئے۔
فیاض الحسن چوہان جو کہ چوہدری پرویز الہٰی کے ترجمان بھی ہیں نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر، حمزہ شہباز لاہور ہائیکورٹ گئے، میں بھی پیر کو درخواست دائر کرونگا۔