ملتان، کمشنر جاوید اختر محمود شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے ایک اور مشن میں سرخرو ہویے۔
انتظامیہ نے غیر قانونی بس اڈوں کی آڑ میں قبضہ مافیا کے خلاف قانونی معرکہ سر کرلیا۔ معزز عدالت عالیہ نے ڈی کلاس ٹرانسپورٹ اڈے شہر سے منتقل کرنے کے کیس میں انتظامیہ کے حق میں فیصلہ سنادیا ہے ۔ہائی کورٹ نے غیر قانونی ڈیرہ اڈہ بس سٹینڈ کو منتقل کرنے کیلئے 30 دن کی ٹائم لائن دیدی۔ کمشنر جاوید اختر محمود نے عدالت عالیہ کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیا ہے۔
کمشنر ملتان: کسی کا روزگار تباہ کرنا مقصد نہیں،تمام اڈوں کو جنرل بس سٹینڈ میں مناسب جگہ دی جائے گی۔ڈیرہ اڈا کی اراضی واگزار کراکے خوبصورت گرین بیلٹ اور فٹ پاتھ بنایا جائے گا۔منتقل ہونیوالے بس اڈوں کو جنرل بس سٹینڈ پر تمام سہولیات میسر کی جائیں۔ڈی کلاس اڈوں کی منتقلی سے انفراسٹرکچر بہتر اور ٹریفک مسائل کا خاتمہ ہوگا۔ ٹرانسپورٹرز کو شہری حدود کے بجائے متبادل روٹس فراہم کرکے ٹریفک لوڈ کم کیاجائے گا۔ اڈوں کی منتقلی کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے پر سول سوسائٹی کا ڈویژنل انتظامیہ کے اقدام پر اظہار مسرت۔

Shares: