سویٹزرلینڈ کے اعلی سطح وفد اگلے ہفتے پاکستان دورے کا امکان
![Pakistan, Switzerland](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/07/Screenshot-2023-07-02-at-18-46-50-Pakistan-Today-Pakistan-Switzerland-sign-MoU-to-cooperate-in-museum-sector.png)
آئی ایم ایف معاہدہ ہونے کے بعد سویٹزرلینڈ کے اعلی سطح وفد اگلے ہفتے پاکستان دورے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے اور کہا جارہا کہ اگلے ہفتے سوئٹزرلیند کا اعلیٰ سطح کا وفد دورہ کرے گا جبکہ سوئس وفد وزیرخارجہ اگنازیو ناسس کی قیادت میں اگلے ہفتے 8 جولائی کو دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے گا، اور وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات ہوگی۔
باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق سرمایہ کاری، تجارت کے لیے سوئس وفد روابط کے فروغ میں دلچسپی رکھتا ہے، اور آئندہ ہفتے پاکستان اور سویٹزرلینڈ کے مابین قدرتی آفات رسک میں معاونت کے معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔ تاہم ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے کے بعد پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھے گی، اور سوئس وفد کی پاکستان میں موقع آمد بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
دوسری جانب رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اس نے 22 کروڑ عوام کے حامل ملک کیساتھ معاہدے پر معاہدہ کیا ہے، جو اب جولائی میں اس کے بورڈ کی منظوری سے مشروط ہوگا۔ نئے نو ماہ کے اسٹینڈ بائی انتظام کو موجودہ آئی ایم ایف معاہدے کی میعاد ختم ہونے سے چند گھنٹے قبل حاصل کیا گیا تھا، جو ملکی ادائیگیوں کے شدید توازن کے بحران میں اچھی خبر ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
دو فریقین کی خونخوار لڑائی میں 14 افراد زخمی،5 کی حالت تشویش ناک
صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ کی تاحیات مراعات کا بِل واپس لینے کا فیصلہ
پی ٹی آئی نے 17 رکنی کراچی نگراں کمیٹی کا اعلان کر دیا
تاہم خیال رہے کہ چند روز قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نیا معاہدہ پاکستان کوپائیدار اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔ آسمان کو چھوتی اونچی مہنگائی اور زرمبادلہ کے ذخائر ایک ماہ کی درآمدات کے لیے بمشکل کافی ہیں۔ جبکہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بیل آؤٹ نہ ہونے کی صورت میں معاشی بحران ڈیفالٹ کی شکل اختیار کر سکتا تھا۔ جبکہ واضح رہے کہ وزیر اعظم کی 22 جون کو آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا کے ساتھ میراتھن ملاقاتوں کے بعد ہی یہ طے پایا، جسے انہوں نے ”ایک اہم موڑ“ قرار دیا۔