حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کل 27 اکتوبر بروز اتوار مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے
نواز شریف کو ہارٹ اٹیک …پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو بلا لیا گیا
سرینگر ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کل 27 اکتوبر بروز اتوار مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے تاکہ بھارت کو یہ واضح پیغام دیا جاسکے کہ کشمیری اپنی سرزمین پر اسکے غیر قانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں، بھارتی فوجیوں نے 27اکتوبر 1947ء کو جموںوکشمیر پریلغار کر کے کشمیریوں کی خواہشات کے بر عکس اورتقسیم برصغیر کے اصول و ضوابط کے خلاف اس پرزبردستی قبضہ کیاتھا، سید علی گیلانی کے ترجمان سید عبداللہ گیلانی کی طرف سے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ سید علی گیلانی نے27اکتوبر 1947کو کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر سے باہر رہنے والے کشمیریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ حل طلب تنازعہ کشمیر اور مقبوعہ علاقے میں رہنے والے لوگوں کی مشکلات کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کیلئے 27اکتوبر کو مظاہرے کریں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جموں وکشمیر پر اپنا غیر قانونی قبضہ برقرار رکھنے کیلئے کشمیریوں کو بہیمانہ قتل عام ،جبری گرفتاری، ظلم و تشدد اور دیگر ظالمانہ ہتھکنڈوں کا نشانہ بنارہا ہے،
نواز شریف کی صحت ، باغی ٹی وی پر 2 ستمبر کو شائع خبر کی ڈاکٹرز نے کی تصدیق
سید علی گیلانی نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ کسی بھی قوم کو طویل عرصے تک ان ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے محکوم نہیں رکھا جاسکاہے اور کشمیری عوام کسی بھی صورت میں بھارت کے غیر قانونی تسلط کو ہرگز قبول نہیں کریںگے۔ حریت چیئرمین نے کشمیری عوام پر زور دیا کہ وہ 27اکتوبر بروز اتوا ر کو مکمل ہڑتال کرکے بھارت کو واضح پیغام دیں کہ وہ اپنے مادر وطن پر اس کے تسلط کوتسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے 1947سے آج تک بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے دھرمی پر مبنی بھارتی رویے کو تنازعہ کشمیر کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینے کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل کی ضرورت پر زور دیا،