کراچی: سید عماد نے ورلڈ یوتھ اسکریبل ٹورنامنٹ میں پاکستان کا نام روشن کردیا ،ورلڈ یوتھ اسکریبل ٹورنامنٹ پاکستان کے سید عماد نے اعزازجیت کرقوم کے نام کردیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سید عماد علی نے ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔
کورونا وبا کی وجہ سے عالمی یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کے مقابلے آن لائن ہوئے اور پاکستان نے مسلسل دوسری بار ورچوئل چیمپئن شپ کی میزبانی کی۔
دو روزہ فائنلز میں ٹاپ ٹین کھلاڑیوں نے 13 گیمز کھیلے، اسکریبل ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم پہلے نمبر پر رہی۔ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ میں 13 سالہ پاکستانی عماد کی دھوم، کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
عماد علی نے فائنلز میں 13 میں سے 9 گیمز میں حریفوں کو چت کیا جبکہ پاکستان کے حشام ہادی خان 7 گیمز جیت کر چوتھے نمبر پر رہے۔سید عماد علی دوسری بار ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن بنے، عماد نے 2018 میں دبئی میں ہونے والی چیمپئن شپ بھی جیتی تھی۔
عماد علی دو مرتبہ ورلڈ یوتھ اسکریبل ٹائٹل جیتنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔اس کے علاوہ سید عماد علی پاکستان کے سب سےکامیاب اسکریبل کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ عماد علی اب تک تین عالمی اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔
سید عماد نے 2 مرتبہ ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ اور ایک بار جونیئر ورلڈ چیمپئن شپ جیتی۔