سید مراد علی شاہ کابینہ کے اجلاس میں کہابجٹ اسٹریٹجی پیپر 21-2020 سے 24-2023 تیار کیا گیا۔ ​اس پیپر کی تیاری کا مقصد حکومتی پالیسیز، ترجیحات، فنڈز کی ایلوکیشن کاتعین کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا اس پیپر کی تیاری میں کابینہ کی تجاویز شامل کی جاتی ہیں، بجٹ اسٹریٹجی پیپر 16-2015 سے ہم کابینہ میں پیش کرتے ہیں، کابینہ نے بجٹ اسٹریٹجی پیپر کی منظوری دیدی اس پیپر میں نئے مالی سال کی بجٹ اور 24-2023 تک کی بجٹ پلاننگ کابینہ کے اجلاس میں ایک اور فیصلہ کیا گیا کابینہ نے ذوالفقار علی کو سندھ موداربا مینجمنٹ لمٹڈ کا سی ای او مقرر رکنے کی منظوری دے دی۔ ذوالفقار علی سندھ موداربا میں سی ایف او کے طور پر کام کر رہے ہیں

Shares: