سید نوید قمر نیشنل انشورنس کمپنی پہنچ گئے

کراچی :سید نوید قمر وہاں پہنچ گئے جہاں وزرا کم ہی جاتے ہیں ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کراچی میں نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل) کا دورہ کیا ہے۔جہاں انہوں بہت سے معاملات کا بغور جائزہ بھی لیا

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر کو چیف ایگزیکٹو آفیسر نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ خالد حامد نے بریفنگ دی، این آئی سی ایل کے کام، افعال اور کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس دوران سید نوید قمر نے افسران سے بھی بات چیت کی اور ان کے مسائل جانے

اس حوالے سے یہ بھی بتا چلا ہے کہ اس دوران ایگزیکٹو آفیسر خالد حامد کا کہنا تھا کہ امور کار کو مزید موثر اور شفاف بنانے کے لئے پیپر لیس ماحول پر کام شروع کیا جا رہا ہے، وزیر تجارت نے این آئی سی ایل کی انتظامیہ کو ایڈہاک بنیادوں پر آڈیٹرز کی تقرری کا مشورہ دیا۔اس مشورے کو بہت سراہا گیا

ادھر اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر تجارت نے کمپنی کی کارکردگی کو سراہا، انہوں نے کراچی میں اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کا بھی دورہ کیا، وزیر تجارت کو اسٹیٹ لائف کی کارکردگی اور تقابلی مالی سالوں میں منافع کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیرتجارت کو اسٹیٹ لائف کے مستقبل کے فیصلوں کے حوالے سےبھی آگاہ کیا گیا

ادھر ذرائع کے مطابق چیئرمین اسٹیٹ لائف شعیب جاوید حسین نے اسٹیٹ لائف کے کام اور عملے کے بارے میں بتایا، وزیر نے سرکاری انشورنس کمپنی کے منافع اور کارکردگی کو سراہا۔

Comments are closed.