ٹی ٹین لیگ،پاکستانی کھلاڑیوں کی روانگی شروع

0
43

ٹی ٹین لیگ،پاکستانی کھلاڑیوں کی روانگی شروع

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹین لیگ کھیلنے کے لیے کرکٹرز کو پاکستان کپ سے ریلیز کردیا

پاکستانی کھلاڑیوں کی مختلف پروازوں سے ابوظہبی روانگی شروع ہوگئی ،آل راونڈر سہیل تنویر، بلے باز آصف علی ، اعظم خان ، شرجیل خان کو ریلیز کردیا گیا ، محمد حفیظ کو بھی این او سی جاری کیا جاچکا ہے

محمدعرفان ، معاذ خان، سہیل اختر، بھی لیگ میں ایکشن میں ہوں گے ،محمد عامر پہلے کی ابوظہبی روانہ ہوچکے ہیں ،جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے منتخب ہونے والے کھلاڑی تین فروری کو بائیو ببل جوائن کرنے کے پابند ہوں گے

تمام کھلاڑیوں کو بورڈ کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا

ابوظہبی ٹی ٹین لیگ آئی سی سی سے منظور شدہ اور امارات کرکٹ بورڈ سے لائسنس یافتہ دنیا کا واحد 10 اوورز انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹ ہے، اس کا چوتھا سیزن 28 جنوری سے 6 فروری 2021 کے درمیان ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

2019 کے سیزن میں شرکت کرنے والی تمام 8 ٹیموں کی واپسی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ان ٹیموں کے نام ابوظہبی، مراٹھا عریبئنز، بنگلہ ٹائیگرز، دکن گلیڈی ایٹرز، قلندرز، دہلی بلز اور ناردرن واریئرز ہیں۔ اس کے علاوہ کرناٹک ٹاسکرز کا نام بدل کر پونے ڈیولز رکھ دیا گیا ہے۔

دفاعی چیمپینز مراٹھا عریبئنز پرویز خان، راجزو ایئر اور انوراگ مہیشوری کی مشترکہ ملکیت میں رہی، جبکہ رنر اپ دکن گلیڈی ایٹرز ہندوستانی ٹائیکون گوراو گروور کی ملکیت میں ہے۔

ٹیم قلندرز کے مالک عاطف رانا، سمین رانا، سلیم رفیق احمد اور چودھری عمر حسین ہیں۔ ابوظہبی مکمل طور پر ابوظہبی کرکٹ کی ملکیت میں ہے اور ابوظہبی اسپورٹس کونسل کے زیر انتظام ہے۔ بنگلہ دیشی تاجر یاسین چودھری اور سراج الدین عالم بنگلہ ٹائیگرز کے مالک ہیں۔ آر نیلش بھٹناگر دہلی بلز فرنچائز کے مالک ہیں۔

اس کے علاوہ ناردرن واریئرز کے مالک نامور تاجر شہباز الیاس ، محمد موورانی، نادر آدم علی، جنید عزیز موتی اور عثمان علی عثمان ہیں اور پونے ڈیولز کی قیادت پیراگ سنگھوی اور کرشن کمار کررہے ہیں۔

Leave a reply