ٹی 20 میچز کے انتظامات کیسے ہوں گے وزیر اعلیٰ پنجاب نے اجلاس طلب کرلیا

ٹی 20 میچز کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب نے اجلاس طلب کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں پاک سری لنکا سیریزسے متعلق اجلاس طلب کرلیا.اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے افسران بھی شریک ہوں گے.صوبائی وزیر راجہ بشارت،چیف سیکریٹری،آئی جی پنجاب اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے.ونڈے میچز کے بعد ٹی 20 میچز لاہور میں ہو رہے ہیں.پہلا میچ 5 اکتوبر کو ہو گا. اس سلسلے 3 ٹی 20 میچز ہوں گے.
دوسری طرف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاک سری لنکاسیریزکاتیسراآج میچ کھیلاجائےگا,سیکیورٹی کے خاص انتظامات کیے گئے ،
پولیس کےمختلف یونٹس کے12ہزار172افسران واہلکارتعینات کیے گئے ،نیشنل اسٹیڈیم کےاندرباہراوراطراف میں سیکیورٹی کےسخت انتظامات کردیے گئے. آج کراچی میں تیسرا اور آخری ون ڈے میچ کھیلا جارہا ہے ، جس کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات بہت سخت ہیں.
کرکٹ شائقین اور کرکٹ بورڈ کے ذمہ داران اس بات کا اظہار کر چکے ہیں.کہ ملک میں‌مزید انٹر نیشنل میچ ہوں
پاک سری لنکاسیریزکے تیسرا میچ پر سیکیورٹی کے کیسے انتظامات، اہم خبر

Comments are closed.