ٹوجی 2G سروس میں مقبوضہ کشمیر کے طلباء کو آن لائن لیکچرز اور فیس کا مطالبہ کیا جا رہا ہے
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، کشمیر کے طلبا نے کرونا وائرس کی وجہ سے پہدا ہونے والی صورت حال پر حکومت سے اپیل کی ہے کہ ہمیںکالچ یونیورسٹی کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ آن لائن کلاسز اٹینڈ کر کے آن لائن امتحان دو . اس صورت حال میں جبکہ ہمارے پاس صرف 2 جی سروس چلتی ہے ہم کیسے آن لائن امتحان دے سکتے ہیں.
جبکہ ہمارے والدین کام نہ ہونے کی وجہ سے مشکل حالات سے گرز رہے ہیں ہمارے پا س کھانے پینے کی اشیا کی کمی ہے اس حالت میںوہ کیسے کالج کی فیس بھر سکتے ہیں. ان حالات میں جمو اور کشمیر کے طلبا کی مشکلات کودیکھنا چاہیے .
Covid crises:Punjab Colleges demand fee & ask Kashmiri stduents to attend online exams amid 2G internet. Families r struggling to make ends meet & they r demanding fee.This is shocking.J&K Studnts Asso.Writes to Punjab CM @capt_amarinder to intervene & help students get relief. pic.twitter.com/3Nbh2lJQ9M
— Nasir Khuehami (ناصر کہویہامی) (@NasirKhuehami) June 3, 2020
ادھر مقبوضہ کشمیر سری نگر علاقے کے لوگوں نے صرف 12 دن کے دوران مکانات کی تعمیر کے لئے لگ بھگ 3 کروڑ روپے کی امداد جمع کر لی .
چند روز قبل فوجیوں نے آپریشن کے دوران حزب المجاہدین کے اعلی کمانڈر جنید صحرائی کو ایک ساتھی سمیت شہید کیا تھا اور 19 مکانات کو تباہ کردیا تھا۔ فوجیوں نے گھروں سے نقدی اور زیورات بھی لوٹ لئے تھے۔ کنیومر نوا کدل میں مقامی مسجد کمیٹی کے صدر عبد الرحمن ڈار نے کہا ، "ہم نے ایک بینک میں کھاتہ کھولا اور لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فراخدلی سے اپنا حصہ ڈالیں۔” انہوں نے کہا ، مسجد کمیٹی نے تباہ شدہ مکانات کی تعمیر نو کے لئے چندہ اکٹھا کرنے کے لئے ایک آن لائن مہم بھی شروع کی۔