تاحیات نااہلی ختم کرنےکابل پاس کرکے آئینی اور پارلیمانی سیاست کو نٸی زندگی دی گئی،فردوس عاشق

قانون میں سزا کا تصور بہتری کی ایک کوشش ہے
0
26
firdous ashiq

سیکریٹری اطلاعات استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) فردوس عاشق اعوان نے تاحیات نااہلی خاتمے کے بل کو پارلیمانی سیاست کی نئی زندگی قرار دیا ہے۔

باغی ٹی وی: لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تاحیات نااہلی ختم کرنے کا بل پاس کرکے آئینی اور پارلیمانی سیاست کو نٸی زندگی دی گئی تاحیات نااہلی قانون سے بالا سزا تھی، جسے ختم کر کے پارلیمنٹ نے اپنی حیثیت کو منوایا ہے، قانون میں سزا کا تصور بہتری کی ایک کوشش ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ اس کا ہرگز مطلب کسی کا حق تلف کرنا نہیں ہے، تاحیات نااہلی کسی ممبر پارلیمنٹ کو ہمیشہ کےلیے اس کے حق نماٸندگی سے محروم کرنا ہے جہانگیر ترین کی سیاست کو انتقام کی بھینٹ چڑھا کر داغ دار کرنے کی کوشش کی گٸی، آئی پی پی سربراہ کی سیاست میں عملی طور پر واپسی غریب عوام کے لیے خوشخبری ہے۔

قائم مقام صدر نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کردیئے

واضح رہے کہ قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کردیئےہیں جس کے بعد نواز شریف اور جہانگیر ترین کی سیاست میں راہیں ہموار ہو جائیں گی،قائم مقام صدر نے وزیراعظم کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کردیئے جس کے ساتھ ہی یہ بل ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا الیکشن ایکٹ کی ترمیم کے تحت نااہلی 5 سال سے زیادہ نہیں ہوگی،الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرسکے گا۔

پی پی ن لیگ مذاکرات، ایجنڈہ سیاسی و معاشی استحکام

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں نااہلی کی زیادہ سے زیادہ سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور کیا گیا جبکہ یہ بل سینیٹ سے پہلے ہی منظور ہوچکا ہے الیکشن ایکٹ کی سیکشن 57 میں ترمیم کے تحت الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تاریخ یا تاریخوں کا اعلان کرے گا، الیکشن کمیشن الیکشن پروگرام میں ترمیم کرسکےگا اور اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نیا الیکشن شیڈول یا نئی الیکشن تاریخ کا اعلان کرسکےگا۔

خیبر پختونخوا : ق لیگ نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا لی

Leave a reply