مسنگ پرسنزکی دوبارہ شکایت آئیگی توعدالت کمیشن کوذمہ دارٹھہرائے گی،اسلا م آباد ہائیکورٹ

اسلا م آباد ہائیکورٹ میں مدثر نارو اور دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری داخلہ کو معاملہ نئی وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دے دیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے آئندہ سماعت پر سیکریٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا جبری گمشدگی افراد کمیشن کی تازہ رپورٹ اسلا م آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی عدالتی معاون اور دیگر فریقین سے اسلام آباد ہائی کورٹ نے تجاویز طلب کر لیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ وفاقی حکومت کو ایک موقع دیا جا رہا ہے کہ وہ پالیسی وضع کرے ،سیکریٹری داخلہ وفاقی حکومت سے جبری گمشدگی سے متعلق ہدایات لیکر آگاہ کرے ،سیکریٹری داخلہ مارچ میں لاپتہ ہونے والے افراد کی رپورٹ کابینہ کے سامنے پیش کریں، مدثر نارو کی فیملی کے پاس مصدقہ رپورٹ ہے، سیکریٹری داخلہ فیملی سے رابطہ کرے، سیکریٹری داخلہ مدثر نارو کی بازیابی سے متعلق رپورٹ عدالت جمع کرائیں ،

عدالت نے کمیشن کے رجسٹرار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ان تک تو آپ کو خود پہنچنا چاہیے، جبری گمشدگی کمیشن کی جانب سے مسنگ پرسنز کی فیملیز کو مطمئن کرنا ضروری ہے آگر مسنگ پرسنز کی دوبارہ شکایت آئے گی تو عدالت کمیشن کو ذمہ دار ٹھہرائے گی،جب مدثر نارو کی فیملی کے پاس مصدقہ معلومات ہے تو سیکریٹری داخلہ نے کیوں نہیں دیکھا،یہ آپ لوگوں کی عدالتیں ہیں اسلا م آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کردی

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کا نوٹس لے لیا

کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ

پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ، کارکن صحافیوں نے پریس کلب سیل کروا دیا

صحافیوں کو کرونا ویکسین پروگرام کے پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے، کے یو جے

کیا آپ شہریوں کو لاپتہ کرنے والوں کی سہولت کاری کر رہے ہیں؟ قاضی فائز عیسیٰ برہم

لوگوں کو لاپتہ کرنے کے لئے وفاقی حکومت کی کوئی پالیسی تھی؟ عدالت کا استفسار

لاپتہ افراد کیس،وفاق اور وزارت دفاع نے تحریری جواب کے لیے مہلت مانگ لی

Shares: