تباہی سرکار نے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر کے اپنے بیان سے یو ٹرن لیا ہے،شیری رحمان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے پٹرول قیمتوں میں 2 روپے 13 پیسے اضافے کی مذمت کی ہے

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ابھی بجٹ پاس نہیں ہوا اور منی بجٹ آنا شروع ہو گئے ہیں، بجٹ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 13 پیسے اضافے کا جواز نہیں بنتا، حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ قیمتیں بڑھانے کی خفیہ ڈیل کر چکی ہے، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے شدید مہنگائی ہوگی، گردشی قرضوں کو پورا کرنے کے لئے حکومت کے پاس کوئی اور پلان موجود نہیں، گردشی قرضہ بڑھنے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے، صرف قیمتیں بڑھانا ہی حکومت کی واحد حکمت عملی ہے، عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، تباہی سرکار نے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر کے اپنے بیان سے یو ٹرن لیا ہے،

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل دیا اور کہا کہ وفاقی حکومت نے بجٹ کے فوری بعد عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ معیشت کی بہتری کے دعوے داروں کے لئے نوشتہ دیوار ہے۔

پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ کے صدر محمد ہمایوں خان نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر ردعمل میں کہا کہ عوام دشمن بجٹ اور تیل کی قیمتوں میں اضا فہ کو مستر د کرتے ہیں حکو مت نے پٹرول قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب عوام کی کمر ہی توڑ دی ہے

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے وزرات خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 13پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 110 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے

جنگ بندی کیلیے پاکستان سمیت کس ملک نے کردار ادا کیا؟ طاہر اشرفی نے بتا دیا

اسرائیلی جارحیت، شہباز شریف اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ اقوام متحدہ دفتر پہنچ گئے

فلسطینی مسلمانوں کی مدد، وزیراعظم نے وفاقی کابینہ اجلاس میں بڑا حکم دے دیا

فلسطینی عوام کی مدد، گورنر پنجاب بازی لے گئے

حکومت نہیں جانا چاہتی نہ جائے ہمیں فلسطین بھیجیں خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،رکن اسمبلی کا اعلان

آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

Shares: