تبدیلی سرکار نے مشکلات کے علاوہ کچھ نہیں کیا، ہم پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت کر دیں، شہباز شریف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ میرحاصل بزنجو کے انتقال پربہت افسوس ہے،میرحاصل بزنجوہمیشہ آئین اورجمہوریت کےساتھ کھڑےرہے،
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کوعوام کےمسائل سے کوئی سروکارنہیں،حکومت کی 2سالہ کارکردگی مایوس کن ہے، حکومت نے غریب کوتباہی کےدہانےپرپہنچادیا،2سالوں میں مہنگائی اوربےروزگاری میں بے پناہ اضافہ ہوا،تبدیلی سرکار نے مشکلات کےعلاوہ کچھ نہیں کیا ،ن لیگ دورمیں تاریخ سازترقی ہوئی جس کی مثال نہیں ملتی،ہم نےملک سےلوڈشیڈنگ کے اندھیرے ختم کیے،
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے موٹروے مکمل کی، سکھر حیدرآباد موٹروے مکمل ہو تو سفر کم ہو سکتا ہے، گوادر پورٹ، سی پیک کے منصوبوں کو لے لیں، اس حکومت نے سی پیک منصوبے کا مذاق اڑایا، اسمبلی کے فلور پر سی پیک کا مذاق اڑایا گیا،انرجی کے پروجیکٹ، سی پیک کسی ایک منصوبے میں بتا دیں، وفاق کے منصوبے میں یا پنجاب کے، ایک دھیلے کی کرپشن بتا دیں، کتنا پروپیگنڈہ کیا گیا، اس کی مثال نہیں، ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں وہ کم ہے،
نیب پھر متحرک، نواز شریف کو پاکستان لانے کا فیصلہ کر لیا
نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف
شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت سو روپے سے اوپر چلی گئی، چینی اب امپورٹ کی جا رہی ہے، پہلے لاکھوں ٹن ایکسپورٹ کی گئی، روپے کی قدر میں کمی جو ہو رہی تھی وہ پیسے انکے جیب میں جا رہے تھے،فارمر کو سزا ملی، تاریخ میں پہلی بار ہے کہ گندم کی کٹائی کا سیزن ابھی ختم نہیں ہوا اور گندم ابھی میسر نہیں، یہ میں نہیں کہہ رہا انکے ایک وزیر نے فلور پر بیان دیا،یہ وہ خود کہہ رہے ہیں کہ گندم کہانگئی، انکو پتہ ہونا چاہئے، آج لوگ آٹے اور گندم کو ترس کر رہے ہیں، تیل کی قیمتوں کو دیکھ لیں، تاریخ میں سب سے بڑا دھجکا،تیل کی قیمتیں بڑھا دی گئیں،آج بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی ہےاورلوگوں کومہنگی بجلی مل رہی ہے،روپےکی قدر40فیصدکم کی گئی لیکن اس کےباوجودایکسپورٹ میں اضافہ نہیں ہوا،دنیامیں تیل کی قیمت زمین پرآچکی لیکن انہوں نےقیمتیں بڑھادی ہیں،حکومت نےادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا،
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شبلی فراز کا میرے دل میں احترام ہے لیکن وہ کس کی زبان مل رہے ہیں، پاکستان جو ترقی کر رہا تھا اس کو انہوں نے نیچا کر دیا، اکانومی، ایکسپورٹ سب نیچے جا رہا ہے، وہ پاکستان بہتر تھا یا آج کا پاکستان بہتر ہے،بلاتفریق احتساب کےخلاف نہیں،کشکول توڑنے یہ آ رہے تھے، آئی ایم ایف کا چیپٹر ختم کرنے آ رہے تھے، کہہ رہے تھے مر جائیں گے قرضے نہیں لیں گے، بجلی مہنگی ہو تو وزیراعظم چور ہے، آج یہ سب باتیں کہان گئیں،آج لوگ ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، اللہ کرے پاکستان کے حالات بہتر ہوں، ہمیں انہوں نے دیوار سے لگایا اس کے باوجود ہم نے تعاون کا ہاتھ پکڑایا لیکن انہوں نے دھتکار دیا، یہ بھی تاریخ کا حصہ ہے، صرف یہ کہہ دینا کہ این آر او نہیں دوں گا اس سے عوام کا پیٹ بھر جائے گا؟سفارتی محاذپربھی حکومت ناکام ہوچکی ہے،