طبیعت کچھ ٹھیک نہیں ہے، عدالت کے استفسار پر شیخ رشید کا جواب

1 سال قبل
تحریر کَردَہ
sheikh rasheed

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادنے سابق صدر آصف زرداری پر مبینہ سازش کا الزام لگانے کے معاملے پر سابق وزیر داخلہ ،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی ہے

جوڈیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر سہیل تھہیم نے کیس پرسماعت کی، شیخ رشید احمد اپنے وکلاء سردار شہباز اور دیگر کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے،دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ شیخ صاحب پہنچ گئے ہیں، طبیعت کیسی ہے؟شیخ رشید نے جواب دیا کہ جی پہنچ گیا ہوں، طبیعت کچھ ٹھیک نہیں ہے، شیخ رشید کے وکیل سردار شہباز نے کہا کہ سینئر کونسل سردار عبدالرازق نے دلائل دینے ہیں، وہ ہائیکورٹ الیکشن میں مصروف ہیں،آئندہ سماعت پر دلائل دیں گے،شیخ رشید نے عدالت میں کہا کہ رمضان کے بعد کی کوئی تاریخ دے دیں،عدالت نے شیخ رشید احمد کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

واضح رہے کہ شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے، شیخ رشید احمد نے اپنے بیان میں آصف زرداری پربانی پی ٹی آئی عمران خان کے قتل کا الزام عائد کیا تھا

واضح رہے کہ شیخ رشید الیکشن ہار چکے ہیں،این اے 56 میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ ہارنے کے ساتھ ساتھ پانچویں نمبر پر آئے ہیں، ن لیگ سیٹ جیتی ہے، دوسرے نمبر پر تحریک انصاف کا حمایت یافتہ آزاد امیدوار، تیسرے نمبر پر تحریک لبیک، چوتھے نمبر پر جماعت اسلامی اور پانچویں نمبر پر شیخ رشید آئے،شیخ رشید نومئی کیسز میں گرفتار تھے،انتخابات کے اگلے روز شیخ رشید کی ضمانت ہوئی اور انہیں رہا کر دیا گیا، شیخ رشید رہائی کے بعد خاموش تھے، آج عدالت پیش ہوئے تاہم میڈیا سے بات چیت کرنے سے گریز کیا.

این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے

بلاول کا "تیر” چل گیا، پیپلز پارٹی اب تک قومی کی ایک،صوبائی کی 5سیٹوں سے کامیاب

سیاسی جماعتوں کی خواتین امیدوار کم ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو کیس بھیج دیا

تخت لاہور،لطیف کھوسہ، میاں اظہر ،وسیم قادر کی جیت،شہباز،حمزہ،مریم،ایازصادق کی بھی جیت

پنجاب،عمران نذیر،سلمان رفیق،میاں اسلم اقبال،بلال یاسین جیت گئے، رانا مشہود کو شکست

انتخابی نتائج،آزاد امیدوار وں کا پلڑا تاحال بھاری، ن لیگ دوسرے نمبرپر

تحریک انصاف کیلیے اچھی خبر، مخصوص نشستوں کا حصول آسان ہو گیا

ممتاز حیدر

ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں
Follow @MumtaazAwan

Latest from اسلام آباد