بھارت کا معروف شو کپل شرما شو، کی طرز پر پاکستان میں ایک شو ترتیب دیا گیا ہے شو کا نام ہے” ہنسنا منع ہے” اس شو کی میزبانی تابش ہاشمی کررہے ہیں. کپل شرما شو کی طرز پر اسی طرح سے شو میں مہمانوںکو بلایا جاتا ہے اور ان سے ہلکی پھلکی چھیڑ چھاڑ کی جاتی ہے. تابش ہاشمی کپل شرما کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایسا کر تو رہےہیں لیکن اس انداز میں اپنے سٹائل کا تڑکہ نہیں لگا سکے. تابش ہاشمی نے حال ہی میں اپنے شو میں حنا الطاف اور آغا علی کو مدعو کیا. ان کے ساتھ تابش ہاشمی نے ہنسی مذاق کرتے کرتے اداکارہ منال خان کا کائلی جینر کی انسٹا اسٹوری کو بے دریغ چوری کرنے کا موضوع اٹھایا اوراداکارہ کا مذاق اڑانا شروع کر دیا.
تابش ہاشمی کے اس مذاق کو حنا الطاف اور آغا علی نے تو آگے نہیں بڑھایا انہوںنے بلکہ خاموشی اختیار کی اور تابش خود ہی بول کر اگلی بات پر چلے گئے. تابش ہاشمی کا اداکارہ منال کا اپنے شو میں مذاق بنانے والا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو تابش ہاشمی کو آڑھے ہاتھوں لیا گیا کسی نے کہا کہ میزبان کو یہ سب کرنا زیب نہیںدیتا تو کسی نے کہا کہ کسی کا مذاق اڑانے کا حق کسی کو بھی نہیں ہے. ہر کسی نے تابش ہاشمی کو خود سنائیں لگتا ہے کہ سوشل میڈیا پر اتنی سننے کے بعد تابش ہاشمی یقینا آئندہ سے کسی کا مذاق بنانے کے حوالے سے احتیاط کریں گے.