تبو کا شمار بالی وڈ کی سب سے زیادہ باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے حیدر، دے دے پیار دے، جوانی جاناں، اور دیگر فلموں میں اپنی اداکاری کا جوہر دکھائے۔ تبو آخری بار بلاک بسٹر بھول بھولیا 2 میں کارتک آریان اور کیارا ایڈوانی کے ساتھ نظر آئی تھیں۔ اب تبو اجے دیوگن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم بھولا میں ایک پولیس افسر کا کردار ادا کرکے اپنے مداحوں کو حیران کرنے کے لیے تیار ہیں۔ حال ہی میں ان کی فلم کی شوٹنگ ختم ہوئی ہے۔ تبو نے حال ہی میں اجے دیوگن کے ساتھ اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر شئیر کی ہے اور لکھا کہ ہم اپنی نویں فلم ایکساتھ کرنے جا رہے ہیں، میں بہت خوش ہوں۔ جیسے تبو نے اجے دیوگن کے ساتھ اپنی تصویر شئیر کی ان کے
مداحوں نے ان پر پیار کی بارش کی۔ ایک مداح نے لکھا، "مبارک ہو، آپ کی یہ فلم یقینا بلاک بسٹر ہوگی ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا واہ ۔یاد رہے کہ تبو اجے دیوگن کی فلم بھولا میں ایک نڈر، اعلیٰ درجے کے پولیس افسر کا کردار ادا کر رہی ہیں اس فلم میں انہوں نے اسٹنٹس بھی کئے ہیں اور ایک سین کرتے ہوئے زخمی بھی ہو گئیں تھیں۔ فلم بھولا اجے دیوگن کی بطور ہدایتکار چوتھی فلم ہے بھولا اگلے سال ریلیز ہوگی اجے کی جو اگلے سال مزید فلمیں ریلیز ہونے جا رہی ہیں ان میں تھینک گاڈ، میدان، دریشیام 2 اور سنگھم 3 کے نام شامل ہیں.