تہواروں کی بجائے سارا سال فلمیں ریلیز کی جانی چاہیں فہد مصطفی

0
19

اداکار و میزبان فہد مصطفی جنہیں بہت پسند کیا جاتا ہے انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ حال ہی میں‌ جو فلمیں‌ ریلیز ہوئی ہیں وہ بہت اچھا بزنس کررہی ہیں اور فلم انڈسٹری سے جڑے لوگوں کے لئے یہ اچھی علامت بھی ہے. یعنی کہ اگر فلم اچھی بنی ہو تو وہ نہ صرف چلتی ہے بلکہ ہالی وڈ کی فلموں کا بھی مقابلہ کر جاتی ہے.انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ اگر ہم فلم انٍڈسٹری کو ترقی کی راہوں پر لیکر جانا چاہتے ہیں تو بہت ضروری ہے کہ

تہواروں کی بجائے سارا سال ہی فلمیں ریلیز کی جائیں. اس طرح‌سے پاکستانی شائقین کا پاکستانی فلموں پر اعتماد بڑھے گا.فہد مصطفی نے مزید کہاکہ پاکستان میں مختلف مقامات پر شوٹنگ کرنے کے حوالے سے بہت زیادہ مشکلات ہیں حکومت کو چاہیے کہ تمام محکموں کو آڈر کرے اور کہے کہ اگر کوئی فلمی یونٹ ان کے پاس آئے تو نہ صرف وہ اجازت دیں بلکہ جتنی ہو سکے مدد بھی کریں. اچھی فلم بنانے کےلئے ضروری ہے کہ سب مل کر کام کریں اور اگر کسی قسم کی رکاوٹ کہیں بھی آرہی ہے اسکو دور کیا جائے. فہد مصطفی نے مزید کہا کہ عید پر ریلیز ہونے والی فلموں کے اچھے بزنس نے فلم سازوں کو بہت حوصلہ دیا ہے.انہوں‌نے مزید بھی اچھا کام کرنے کا عزم ظاہر کیا.

Leave a reply