لاہور: احتساب عدالت نے شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں تفتیشی افسر سے سپلیمنٹری رپورٹ طلب کرلی۔
باغی ٹی وی : لاہور کی احتساب عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی جج قمر الزمان نےکیس کی سماعت کی، دورانِ سماعت شہبازشریف کے نمائندے انوار حسین نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کرائی-
سلمان خان مارول اسٹوڈیوز کی نئی فلم ’’گارڈین آف گلیکسی 3‘‘میں نظر آئیں گے؟
عدالت نے شریک ملزمان سلمان شہباز اور ہارون یوسف سے متعلق سپلیمنٹری رپورٹ پیش کرنے پر نیب نے سپلیمنٹری رپورٹ پیش کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت مانگی جس پرعدالت سپلیمنٹری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 10 مئی تک ملتوی کر دی۔
دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز حمزہ شہباز کمر کی تکلیف کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے ان کے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ حمزہ شہباز کمر کی تکلیف کے باعث پیش نہیں ہو سکتے، ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے-
کینیا:109 پیروکاروں کی موت کا ذمہ دارخود ساختہ پادری عدالت میں پیش
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرےجس پر عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنی دے رکھا ہے ریفرنس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت ٹوٹل 16 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے نیب ریفرنس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز، رابعہ شہباز اور نصرت شہباز کو فریق بنایا گیا تھا۔