Tag: ایشیا کپ

  • سری لنکا سےشکست ہوئی توبھارتی ٹیم ایشیا کپ سے باہر ہوگی:انضمام الحق

    سری لنکا سےشکست ہوئی توبھارتی ٹیم ایشیا کپ سے باہر ہوگی:انضمام الحق

    لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ دفاعی چمپیئن بھارتی ٹیم شدید دباؤ کا شکار ہے اور سری لنکا سے شکست کی صورت میں ایشیا کپ 2022 سے باہر ہو جائے گی۔

    سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا تھا کہ گزشتہ معدد مقابلوں میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما دباؤ کا شکار نظر آ رہے ہیں اور کپتان کی باڈی لینگویج ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں پر اثرانداز ہوتی ہے۔

    انضمام الحق نے کہا کہ سری لنکا سے میچ کے حوالے سے بھارتی ٹیم کافی دباؤ کا شکار ہے کیونکہ اگر وہ سری لنکا سے کامیاب نہیں ہوتے تو ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم ایک یونٹ کے طور پر بہت اچھا کھیل رہی تھی اور کوئی بڑا اسٹار نہ ہونے کے باوجود بھی شان دار کارکردگی دکھا رہی تھی۔سابق کپتان نے کہا کہ میچ میں پورا دباؤ بھارت پر ہوگا اور یہ ممکن ہے کہ بھارت ایشیا کپ سے باہر ہو جائے۔

    قبل ازیں 4 ستمبر کو سری لنکا نے افغانستان کی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بھارت کو روایتی حریف پاکستان سے شکست ہوئی تھی۔دبئی میں آج رات بھارت کے روہت شرما کے خلاف ایک اور جیت سری لنکا کو ٹائٹل کے قریب لے جائے گی۔

    بھارت 2018 میں جیتے ہوئے اپنے ایشیا کپ ٹائٹل کا دفاع کررہا ہے جہاں گزشتہ ٹورنامنٹ تک ایشیا کپ 50 اوور کے فارمیٹ میں ہوتا تھا جبکہ بھارت نے آخری مرتبہ کوئی آئی سی سی ٹائٹل 2013 میں جیتا تھا جب وہ چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوا تھا۔

    رواں سال ایشیا کپ اس لیے بھی خاص اہمیت کا حامل ہے کہ آسٹریلیا میں ٹی20 ورلڈ کپ اکتوبر اور نومبر میں ہوگا۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • ایشیا کپ: سپرفور مرحلے میں سری لنکا نے بھارت پر ’لنکا‘ ڈھا دی:بھارت ایشیا کپ سے باہر

    ایشیا کپ: سپرفور مرحلے میں سری لنکا نے بھارت پر ’لنکا‘ ڈھا دی:بھارت ایشیا کپ سے باہر

    دبئی : ٹی 20 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے دوران سری لنکا نے بھارت پر ’لنکا‘ ڈھا دی، جس کے بعد روہت شرما الیون ایونٹ سے تقریباً باہرہو گئی۔

    سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تو اننگز کا آغاز کپتان روہت شرما اور کے ایل راہول نے کیا، تاہم حریف باؤلرز نے نپی تلی باؤلنگ کرتے ہوئے بھارتی بیٹنگ کو روکے رکھا۔پہلی وکٹ 11 کے مجموعی سکور پر گری ، راہول 6 پر پویلین لوٹے۔

    ایونٹ میں مسلسل سکور کرنے والے ویرات کوہلی اس بار ناکام رہے اور صفر پر آؤٹ ہو گئے، اس دوران روہت شرما اور سوریا کمار یادیو نے سکور کو آگے بڑھایا اور وکٹ کے چاروں طرف زبردست شارٹس کھیلے۔ بھارتی کپتان نے 41 گیندوں پر 72 رنز کی جارحانہ باری کھیلی اور 110 پر کریز چھوڑ گئے، اس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی بڑا سکور نہ بنا سکے۔

    مقررہ اوورز بھارتی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر173 رنز بنا سکی، مادھو شانکا نے 3شکار کیے۔

    ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے جارحانہ انداز اپنایا اور ہندوستانی باؤلرز کی ایک بھی نہ چلنے دی، 97 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ کا اختتام چاہل نے کیا، ناسانکا نے 52 رنز کی باری کھیلی، اسالانکا صفر پر پویلین لوٹ گئے، گوناتھیکلے بھی ایک سکور بنا کر چلتے بنے۔ مینڈس نے 57 سکور کیے۔

    لنکن ٹائیگر نے آخری اوور میں ہدف حاصل کر لیا، راجہ پاکسے 25 اور کپتان شناکا33 سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، چاہل نے تین مہرے کھسکائے۔
    اس سے پہلے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شانکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دے دی تھی

     

     

    سری لنکن ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ بھارت نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے روی ایشون کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے۔

    سری لنکا اور بھارت دونوں سپر فور مرحلے میں اپنا دوسرا میچ کھیل رہے ہیں، سری لنکن ٹیم نے پہلے میچ میں افغانستان کو شکست دی تھی جبکہ بھارتی ٹیم کو پاکستان کے ہاتھوں ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    تاہم اگرآج سری لنکا بھارت کو شکست دینے میں کامیاب رہا تو وہ اتوار کو ہونے والے ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے کیلئے مضبوط امیدوار ہوگا جبکہ بھارت کو آج شکست کی صورت میں فائنل میں پہنچنے کیلئے افغانستان کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلنے سے پہلے ہی دوسری ٹیموں پر انحصار کرنا پڑے گا۔

    بھارتی ٹیم کی کوشش یہی رہے گی کہ وہ سری لنکا کو شکست دے کر فائنل کی دوڑ میں شامل رہے۔واضح رہے کہ سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

  • ایشیا کپ: سنسنی خیزمقابلے کے بعد پاکستان نے بھارت کو5 وکٹوں سے ہرا دیا

    ایشیا کپ: سنسنی خیزمقابلے کے بعد پاکستان نے بھارت کو5 وکٹوں سے ہرا دیا

    لاہور:ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے جیتنے کے لیے 182 رنز کا ہدف دے دیا، پاکستان نے 9 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر 63 رنز بنا لیے۔پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز محمد رضوان اور بابر اعظم نے کیا۔

    بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار نے پہلا اوور کروایا، بابر اعظم نے انہیں شاندار چوکا لگایا۔دوسرے اوور میں ارشدیپ سنگھ نے اچھی باؤلنگ کرتے ہوئے صرف دو رنز دیے۔

    بھونیشور کمار کے اوور میں بابر اعظم نے آخری گیند پر دلکش چوکا رسید کیا، اور اس اوور میں 8 رنز بٹورے۔بھارتی کپتان روہت شرما نے چوتھا اوور کروانے کے لیے گیند روی بشنوئی کو تھمائی، جنہوں نے مایوس نہیں کیا اور بابر اعظم کی بڑی وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

    ایشیا کپ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم ایک بار پھر بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے، محمد رضوان کا ساتھ دینے فخر زمان کریز پر آئے۔

    پانچواں اوور ہاردیک پانڈیا نے کروایا، محمد رضوان نے ان کی پہلی اور آخری گیند پر شاندار چوکے رسید کیے، فخر زمان نے بھی چوتھی گیند پر چوکا جڑا، اور 14 رنز بٹورے۔

    محمد رضوان نے چھٹا اوور کروانے والے ارشدیپ سنگھ کی تیسری گیند پر شاندار چھکا مارا، جن کے اوور میں 8 رنز بنے۔لیگ اسپنر یوزویندر چاہل نے ساتویں اوور کروایا جس میں محمد رضوان نے ایک چوکا رسید کیا اور 6 رنز حاصل کیے۔

    دوسرے لیگ اسپنر روی بشنوئی نے آٹھویں اوور میں نپی تلی گیند بازی کی، اور لیگ بائے سمیت 6 رنز دیے۔

    چاہل نے نواں اوور جاری رکھا، فخر زمان نے کوور کے اوپر سے کھیل کر 4 رنز حاصل کے اس کے بعد اگلی ہی گیند پر وہ 15 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، ان کا کیچ ویرات کوہلی نے تھاما۔

    بھارت نے ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو182 رنز کا ہدف دیا تھا

    یاد رہے کہ اس سے پہلے دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت کی جانب سے روہت شرما اور قومی ٹیم کی طرف سے بابر اعظم کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

     

    بھارت بیٹنگ
    روایتی حریف کی جانب سے کے ایل راہول اور روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ پاکستان کے نسیم شاہ نے پہلا اوور کرایا۔

     

     

    روہت شرما 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 16 گیندوں پر 28 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر خوشدل شاہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، بھارتی بیٹر کے ایل راہول 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 20 گیندوں پر 28 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر محمد نواز کو کیچ دے بیٹھے، تیسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز سوریا کمار یادیو تھے جو کہ 13 رنز بناکر محمد نواز کی گیند پر آصف علی کو کیچ دے گئے۔

    رشبھ پنت 12 گیندوں پر 14 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر آصف علی کے ہاتھوں ہی کیچ آؤٹ ہوئے، ہاردیک پانڈیا بغیر کوئی رن بنائے محمد حسنین کی گیند پر محمد نواز کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔

     

     

    پاکستان پلیئنگ الیون

    بھارت کے خلاف اہم میچ کے لئے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، انجرڈ شاہنواز دھانی کی جگہ محمد حسنین کو موقع دیا گیا ہے۔

    دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، وکٹ کپر محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔

    بھارت پلیئنگ الیون

    پاکستان کے خلاف میچ کے لئے بھارت کی پلیئنگ الیون میں کپتان روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، رشبھ پنت، ہاردیک پانڈیا، یوزویندرا چاہل، روی بشنوئی، بھوونیشور کمار، ارشدیپ سنگھ اور دیپک ہوڈا شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ گروپ سٹیج پر بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کیخلا ف میچ آخری اوور میں جیتا تھا۔

    قومی ٹیم 7 ستمبر کو افغانستان کیخلاف میچ کھیلے گی، فائنل 11 ستمبر کو سپر فور کی دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔

  • ایشیا کپ، پاکستان کا ٹاس جیت کر  بھارت کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

    ایشیا کپ، پاکستان کا ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

    ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت کی جانب سے روہت شرما اور قومی ٹیم کی طرف سے بابر اعظم کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ جوشیلے انداز کے مالک فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی انجری کا شکار ہونے کے بعد بھارت کے خلاف میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے۔

    یاد رہے کہ گروپ سٹیج پر بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کیخلا ف میچ آخری اوور میں جیتا تھا۔

    قومی ٹیم 7 ستمبر کو افغانستان کیخلاف میچ کھیلے گی، فائنل 11 ستمبر کو سپر فور کی دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔

  • ایشیا کپ سپر4 مرحلہ: پاک بھارت ٹیموں کے درمیان  سخت مقابلے کی امید

    ایشیا کپ سپر4 مرحلہ: پاک بھارت ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی امید

    دبئی: ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت میں آج ایک بار پھر جوڑ پڑے گا، دونوں ٹیمیں سپر فور مرحلے میں دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم بڑے میچ میں نئے عزم کے ساتھ روایتی حریفوں کو شکست دینے کیلئے آج پھر میدان میں اترے گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

    قومی ٹیم نے گزشتہ روز نیٹ پریکٹس کے بجائے صرف جم سیشن کو ترجیح دی اور ٹیم مینیجر منصور رانا کی جانب سے کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔

    فاسٹ بولر شاہنواز دھانی سائیڈ اسٹرین کے باعث بھارت کے خلاف میچ سے باہر ہو چکے ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم جونیئر پہلے ہی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہو چکے تھے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں فاسٹ بولر محمد حسنین کو فائنل الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
    یاد رہے کہ گروپ سٹیج پر بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کیخلا ف میچ آخری اوور میں جیتا تھا۔قومی ٹیم 7 ستمبر کو افغانستان کیخلاف میچ کھیلے گی، فائنل 11 ستمبر کو سپر فور کی دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

  • ایشیا کپ: سری لنکا نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

    ایشیا کپ: سری لنکا نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

    دبئی:ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کےکپتان نے ٹاس جیت کر افغان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔افغان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔

    افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گربز نے 84 اور ابراہیم زادران نے 40 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ نجیب اللہ زادران 17 اور حضرت اللہ زازئی 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے دلشان مدو شاناکا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سری لنکا نے 176 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں پورا کرلیا۔

    سری لنکا کی جانب سے کوشل مینڈس 36 ، پاتھم نسانکا 35 اور دنوشکا گناتھیلاکا 33 رنز بنا کر نمایاں رہے، راجاپکسا 14 گیندوں پر 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان اور نوین الحق نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے پہلے ایشیا کپ 2022 کے سپرفور مرحلے کے پہلے میچ میں افغانستان نے رحمٰن اللہ گرباز کے 85 رنز کی بدولت سری لنکا کے خلاف مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 175 رنز بنا لیے۔شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    حضرت اللہ زازئی اور رحمٰن اللہ گرباز نے ابتدائی اوورز میں برق رفتار بیٹنگ کی اور اسکور کو آگے بڑھایا اور 22 گیندوں میں 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔سری لنکا کی جانب سے مادوشانکا نے 46 کے اسکور پر حضرت اللہ زازئی کو آؤٹ کرکے افغانستان کی رفتار کم کرنے کی کوشش کی لیکن گرباز نے مسلسل تیز بیٹنگ جاری رکھی۔

    رحمٰن اللہ گرباز نے 4 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 45 گیندوں پر 84 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کا سکور 16 ویں اوور میں 139 رنز تک پہنچا کر فرنینڈو کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ابراہیم زدران نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 38 گیندوں پر 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 رنز بنائے، انہیں مادوشانکا نے آؤٹ کیا۔

    افغانستان کی جانب سے چوتھے آؤٹ ہونے والے بلے باز محمد نبی تھے، جو صرف ایک رن بنانے کے بعد تھیکشانا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔نجیب اللہ زدران 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں ڈی سلوا اور مینڈس کے گٹھ جوڑ نے رن آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔راشد خان آؤٹ ہونے والے آخری بلے باز تھے جو آخری گیند رن آؤٹ ہوئے اور ان کی اننگز 9 رنز پر مشتمل تھی۔

    افغانستان نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 175 رنز بنالیے۔

    اس سے قبل سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ ہم نے ہدف کے تعاقب میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے اور اسی کو دہرانا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم میچ میں اچھی شراکت کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتے ہیں اور ہماری توجہ اسی پر ہے۔

    افغانستان کے کپتان محمد نبی کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک اچھا اسکور بنانے کی کوشش کریں گے۔

    ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند میچوں میں باؤلرز کی کارکردگی سے خوش ہوں اور امید ہے آج بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

    خیال رہے کہ ایشیا کپ کے گروپ میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو شکست دے دی تھی۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

    افغانستان: محمد نبی (کپتان)، حضرت اللہ زازئی، رحمٰن اللہ گرباز(وکٹ کیپر)، ابراہیم زدران، نجیب اللہ زدران، کریم جنت، راشد خان، سمیع اللہ شنواری، نوین الحق، مجیب الرحمٰن، فضل الحق فاروقی

    سری لنکا: داسن شناکا (کپتان)، پاتھم نسانکا، کوسل مینڈس (وکٹ کیپر)، چاریتھ اسالینکا، دانوشکا گوناتھیلاکا، بھونوکا راجاپکسا، وانیندو ہسارنگا ڈی سلوا، چمیکا کارونارتنے، مہیش فرنینڈو، دلشان مادوشانکا

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

  • ایشیا کپ: پاکستان کی تباہ کُن باولنگ:ہانگ کانگ کو 155 رنز سے شکست، پاکستان سپر فور میں داخل

    ایشیا کپ: پاکستان کی تباہ کُن باولنگ:ہانگ کانگ کو 155 رنز سے شکست، پاکستان سپر فور میں داخل

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ اے کے ناک آؤٹ میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

    پاکستان کے 194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کا کوئی بھی بیٹر قومی فاسٹ بولرز کا سامنا نہ کرسکا۔پوری ٹیم صرف 38 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔

    یوں پاکستان نے 155 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔شاداب خان نے 4،محمد نواز نے 3 اور نسیم شاہ نے 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

    ہانگ کا نگ کا کوئی بھی بیٹر ڈبل فیگرمیں داخل نہ ہوسکا۔ کپتان نزاکت خان 8 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    واضح رہے کہ یہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی کامیابی ہے۔

    شارجہ میں کھیلےگئے میچ میں ہانگ کانگ کے کپتان نزاکت خان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    پاکستان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے ، محمد رضوان 78 رنز بناکر نمایاں رہے۔قومی ٹیم نے آخری اوور میں خوشدل کے 4 چھکوں کی بدولت 29 رنز اسکور کیے۔

    پاکستان کی اننگز

    ہانگ کانگ کے خلاف پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا،13 کے مجموعی اسکور پر کپتان بابر اعظم 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔تاہم ایک وکٹ گرنے کے بعد محمد رضوان اور فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کی اور دونوں کے درمیان 116 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر فخر 41 گیندوں پر 53 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

    میچ کے اختتامی اوورز میں محمد رضوان اور خوشدل شاہ نے تیز ی سے رنز بنائے اور ٹیم کا اسکور 20 اوورز میں 193 رنز تک پہنچایا۔
    خوشدل شاہ نے اننگز کے آخری اوور میں 4 چھکے لگائے، وہ 15 گیندوں پر 35 رنز جبکہ رضوان 57 گیندوں پر 78 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

    ہانگ کانگ کی جانب سے احسان خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں محمد رضوان نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا.محمد رضوان نے ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کیخلاف اننگز میں 48 واں رن لے کر یہ سنگ میل عبور کیا، محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پانچ ہزار رنز مکمل کرنے والے ساتویں پاکستانی ہیں۔

    پاکستان اور ہانگ کانگ کو اپنے پہلے گروپ میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    دونوں ٹیموں نے آج کے میچ کیلئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

     

    شارجہ میں کھیلےجارہے میچ میں ہانگ کانگ کے کپتان نزاکت خان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔پاکستان اور ہانگ کانگ کو اپنے پہلے گروپ میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    تاہم آج کا یہ میچ ناک آؤٹ ہے، جیتنےوالی ٹیم سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرے گی جبکہ ہار کی صورت میں اس ٹیم کا ایشیا کپ 2022 کا سفر ختم ہوجائے گا۔

     

    دونوں ٹیموں نے آج کے میچ کیلئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

    سپر فور مرحلے ميں رسائی کے ليے پاکستان کو کاميابی حاصل کرنا ضروری ہے،ہانگ کانگ سے میچ کیلئے پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

    سپر فور ميں رسائی سے پہلے پاکستان کے لیے یہ آخری امتحان ہوگا۔ شاہينوں کو ہانگ کانگ کے خلاف ميچ جيتنا ہوگا۔پاکستان کو پہلے ميچ ميں بھارت نے 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔بھارت نے ہانگ کانگ کو بھی 40 رنز سے ہرايا تھا۔

    دونوں ٹیمیں پہلی بار ٹی 20 فارمیٹ میں آمنے سامنے آئی ہیں۔

  • دبئی :ایشیا کپ، سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

    دبئی :ایشیا کپ، سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

    دبئی:ایشیا کپ کے اہم میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دیدی۔سری لنکا نے 184رنز کا ہدف 4 گیندوں پہلے عبور کیا۔ کامیابی نے سری لنکا کو سپر فور مرحلے میں پہنچادیا ہے جبکہ بنگلہ دیش ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔

    بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے اور سری لنکا کو 184 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    بنگلہ دیش کی طرف سے مہدی حسن نے 38 اور افیف حسین نے 39 رنز بنائے جبکہ سری لنکا کے ونندو ہاسارنگا اور چمیکا کارون رتنے نے 2،2 شکار کیے۔

    اس سے قبل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے کپتان داسن شانکا نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    بنگلہ دیش کی جانب سے عفیف حسین 39، مہدی حسن مرزا 38، محمود اللہ 27 اور شکیب الحسن 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان تمام کھلاڑیوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 100 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے۔اختتامی اوورز میں مصدق حسین نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 9 گیندوں پر 24 رنز کی ناقابل شکست اننگز جڑ دی۔

    سری لنکا کی جانب سے ہسارانگا ڈی سلوا اور چمیکا کارونا رتنے نے 2، 2 جبکہ دلشان مدوشانکا، مہیش تھکشانا اور اسیتھا فرنانڈو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    گروپ بی میں بنگلہ دیش کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پردوسرے اور سری لنکا تیسرے نمبر پرتھی،کامیابی نے سری لنکا کو سپر فور مرحلے میں پہنچادیا ہے جبکہ بنگلہ دیش ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔

    سری لنکن کپتان داسن شاناکا نے کہا ہے کہ مستفیض الرحمان اچھا بالر اور شکیب الحسن عالمی معیار کے بالر ہیں تاہم ان کے علاوہ بنگلادیش کی ٹیم میں کوئی عالمی معیار کا بالر نہیں ہے۔

    بنگلایش کے ٹیم ڈائریکٹر خالد محمود نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم میں تو کوئی عالمی معیار کا بولر نہیں ہے، کم از کم بنگلہ دیش کے پاس مستفیض الرحمان اور شکیب الحسن کی صورت میں اچھے بولرز تو موجود ہیں۔

    گروپ بی میں بنگلہ دیش کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پردوسرے اور سری لنکا تیسرے نمبر پر ہے۔ یہ میچ جیتنے والی ٹیم سپرفور میں کوالیفائی کرجائے گی۔بنگلایش اور سری لنکا کی ٹیم کو افغانستان کی ٹیم پہلے ہی شکست دے کر سپر فور میں کوالیفائی کرچکی ہے۔

     

    سری لنکن کپتان داسن شاناکا نے کہا ہے کہ مستفیض الرحمان اچھا بالر اور شکیب الحسن عالمی معیار کے بالر ہیں تاہم ان کے علاوہ بنگلادیش کی ٹیم میں کوئی عالمی معیار کا بالر نہیں ہے۔

    بنگلایش کے ٹیم ڈائریکٹر خالد محمود نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم میں تو کوئی عالمی معیار کا بالر نہیں ہے، کم از کم بنگادیش کے پاس مستفیض الرحمان اور شکیب الحسن کی صورت میں اچھے بالرز تو موجود ہیں۔

  • ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ:سلو اوور ریٹ پرپاکستان اور بھارت کی ٹیموں پرجرمانہ عائد

    ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ:سلو اوور ریٹ پرپاکستان اور بھارت کی ٹیموں پرجرمانہ عائد

    دبئی:آئی سی سی کی طرف سے دبئی میں ہونے والے ایشیا کپ میں اتوار کو پاکستان اور بھارت کے میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث دونوں ٹیموں پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے بتایا گیا کہ مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں دو، دو اوورز پیچھے رہیں۔

     

    وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی نااہلی،غفلت،ناتجربہ کاریاں،چھٹکارے کیلئے سر جوڑ لیے گئے

    پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو سلو اوور ریٹ پر 40 فیصد میچ فیس کا جرمانہ کیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں پر فی اوور میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ ہوا۔

    دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے غلطی کے ساتھ جرمانے کو تسلیم کیا ہے۔ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دی تھی۔پاکستان کے 148 رنز کے تعاقب میں بھارت نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 19.4 اوور میں ہدف حاصل کرلیا تھا۔

    اس میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارتی ٹیم نے 5 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی تھی جبکہ آل راؤنڈ پرفارمنس پر ہاردک پانڈیا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔

     

    ادھر ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج بھارت اور ہانگ کانگ کا مقابلہ ہوگا۔دبئی میں ہانگ کانگ کی ٹیم ایونٹ میں مہم کا آغاز کرے گی۔بھارتی ٹیم اپنا دوسرا میچ کھیلےگی۔

    پہلے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ہانگ کانگ اور بھارت ٹی 20 فارمیٹ میں پہلی بار آمنے سامنے آرہے ہیں۔بھارتی ٹیم نے آج کا میچ جیتا تو سپرفور مرحلے میں چلی جائے گی۔ہانگ کانگ کی ٹیم اپنا دوسرا میچ جمعہ کو پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔

  • ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ:آج بھارت اور ہانگ کانگ کا ٹاکرہ ہوگا

    ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ:آج بھارت اور ہانگ کانگ کا ٹاکرہ ہوگا

    دبئی :ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج بھارت اور ہانگ کانگ کا مقابلہ ہوگا۔دبئی میں ہانگ کانگ کی ٹیم ایونٹ میں مہم کا آغاز کرے گی۔بھارتی ٹیم اپنا دوسرا میچ کھیلےگی۔پہلے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    ہانگ کانگ اور بھارت ٹی 20 فارمیٹ میں پہلی بار آمنے سامنے آرہے ہیں۔بھارتی ٹیم نے آج کا میچ جیتا تو سپرفور مرحلے میں چلی جائے گی۔ہانگ کانگ کی ٹیم اپنا دوسرا میچ جمعہ کو پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔

    دوسری طرف ایشیا کپ 2022 میں پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ میں قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔

    قومی ٹیم آج رات میں آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں ٹریننگ کرے گی، ٹریننگ سیشن پاکستان کے وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہوگا جس میں ٹیم 2 گھنٹے کا ٹریننگ سیشن کرے گی۔

    700 سیاح اب بھی کالام میں پھنسے ہوئے ہیں،حکام کی وزیراعظم کو دورہ کے پی پر بریفنگ

    ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹریننگ سیشن میں فاسٹ بولرز سمیت تمام کھلاڑیوں کی شرکت کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے جس میں فاسٹ بولر نسیم شاہ کو آرام دینے کی تجویز زیر غور ہے جب کہ نسیم کے متبادل کے طور پر حسن علی یا محمد حسنین کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔

    ایشیا کپ کا آغاز: سری لنکا کی بیٹنگ جاری:6 اوورز کے اختتام پر3 آوٹ 41 رنز

    ذرائع کے مطابق حارث رؤف کو بھی آرام دینے کی صورت میں دونوں فاسٹ بولرز کے کھیلنے کا امکان ہے ۔پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان گروپ میچ جمعہ کو ہوگا۔