ایشیا کپ کا آغاز: سری لنکا کی بیٹنگ جاری:6 اوورز کے اختتام پر3 آوٹ 41 رنز

0
38

ایشیا کپ 2022 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، پہلے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔سری لنکا کی بیٹنگ جاری:6 اوورز کے اختتام پر3 آوٹ 41 رنز پر سری لنکا کی ٹیم بیٹنگ کررہی ہے

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کے کپتان محمد نبی نے کہا کہ دبئی میں کافی عرصے سے کرکٹ نہیں ہوئی، پچ تازہ لگ رہی ہے، اس لیے ہم پہلے بولنگ کر رہے ہیں۔

سری لنکا کے کپتان شاناکا کا کہنا تھا کہ اگر ہم بھی ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ کا فیصلہ کرتے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری ٹیم میں کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں۔

اب تک جہاں سری لنکا کی ٹیم ایشیا کپ میں 54 میچ کھیل چکی ہے اور 35 جیت چکی ہے، وہیں افغانستان کی ٹیم نے 12 میچوں میں سے صرف 5 جیت درج کی ہیں۔

ایونٹ میں چھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ افتتاحی میچ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔ افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے اور اس وقت سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست بروز اتوار روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا۔

ایشیا کی 6 بہترین ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں بھارت اور ہانگ کانگ کے ساتھ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ،افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔گروپ ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جس کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا۔

سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

روائتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل مدمقابل آئیں گی۔

Leave a reply