بریکنگ، کمراٹ میں پھنسے 22 سیاحوں کو پاک فوج نے ریسکیو کر لیا،ویڈیو

0
98

کمراٹ میں پھنسے سیاحوں کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے ریسکیو کر لیا ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کمراٹ میں اچانک سیلاب کی وجہ سے سیاح پھنسے ہوئے تھے، کور کمانڈر پشاور کی ہدایت پر پشاور کے فوجی دستوں نے سیاحوں سے رابطہ قائم کیا، اس کے بعد پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ 22 افراد کو کمراٹ سے ریسکیو کر لیا گیا ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کچھ سیاح پہاڑوں پر جا چکے ہیں جنہیں خراب موسم کی وجہ سے منتقل نہیں کیا جا سکا، ان خاندانوں سے رابطہ بحال ہے، انہیں پہاڑوں کی چوٹیوں پر محفوظ مقامات پرپہنچا دیا گیا، موسم بہتر ہوتے ہی ان خاندانوں کو بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کر دیا جائے گا،کمراٹ ویلی میں پھنس جانے والے شہریوں سے پشاور کور کے جوانوں نے رابطہ کیا ہے خوازہ خیلہ کے مقام پر ایک گراؤنڈ ٹیم بھی سیاحوں کے انخلاء کیلئے تیار ہے سیاح سیلابی صورتحال کے باعث سوات اور گردونواح کا سفر نہ کریں

 شرجیل میمن نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں بدترین مخالفین کے بھی ساتھ کام کرنےکو تیار ہیں

پاک فوج کا ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن

 بارشوں اور سیلاب سے900 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے

بالاکوٹ، آٹھ افراد سیلاب میں بہہ گئے،سوات میں عمارت گرنے کا خوفناک منظر، ویڈیو

سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آرمی چیف

پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

ہ وادی کمراٹ میں 18 سیاح پھنسے ہوئے ہیں

قبل ازیں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو کمراٹ اور کالام میں رہائشی سہولیات فراہم ہیں اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں تمام ضروری اشیاء سیاحوں کو باہم فراہم کررہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی ہوٹل انڈسٹری بھی اس سلسلے میں مکمل تعاون کررہی ہیں۔ سیاحوں اور خاندانوں کے نام خصوصی پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سیاح اور ان کے خاندان تسلی رکھیں ان کے پیاروں کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے اور گھروں کی واپسی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے سوشل میڈیا پر وائرل ایک فیملی کی جانب سے ویڈیو کا خاص ذکر کرتے ہوئے کہنا ہے کہ فیملی سیلاب سے پہلے ٹنٹ میں مقیم تھی جنہوں نے سیلابی ریلے کے دوران جنگل میں پناہ لی۔ فیملی کو تمام سہولیات فراہم کردی گئی ہیں، موسم کے بہتر ہوتے ہی گھر منتقلی کے لئے ہیلی سروس فراہم کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ وادی کمراٹ میں تفریح کے لیے جانے والے سیاح سیلابی ریلے میں پھنس گئے تھے، سیاحوں خواتین اور شیر خوار بچے بھی شامل ہیں، یہ فیملیز 48 گھنٹوں سے کمراٹ میں پھنسی ہوئی ہیں جہاں انہوں نے خیمے میں پناہ لی ہوئی ہے، سیاح خواتین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون سیاح کا کہنا تھا کہ وادی کمراٹ کے دونوں اطراف دریا کا بہاؤ بہت تیز ہوگیا ہے اور تمام رابطہ پل ٹوٹ گئے ہیں بارش کی وجہ سے نالوں میں طغیانی سے لینڈسلائیڈنگ بھی ہورہی ہے سردی مسلسل بڑھ رہی ہے جبکہ ہمارے پاس کھانے پینے کا سامان بہت کم پینے کا پانی بھی ختم ہو چکا ہے یہاں سے پیدل آنے جانے کا راستہ بھی نہیں ہے اس لیے ہم نے کمراٹ کے جنگل میں پناہ لی ہوئی ہے

Leave a reply