وادی کمراٹ، 18 سیاح پھنس گئے،مدد کی اپیل، ویڈیو وائرل

0
84

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیلاب نے ملک بھر کے کئی شہروں میں تباہی مچا رکھی ہے، افواج پاکستان ، حکومت، رفاہی ادارے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف کا کام کر رہے ہیں

سیلابی پانی میں کئی علاقوں میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں جنکو نکالا جا رہا ہے، اب اطلاع آئی ہے کہ وادی کمراٹ میں 18 سیاح پھنسے ہوئے ہیں، صدرپیپلزپارٹی خیبرپختونخوا نجم الدین کا کہنا ہے کہ وادی کمراٹ دیر میں 18 سیاح پھنسے ہوئے ہیں،وادی کمراٹ دیر میں پھنسے سیاحوں کو مقامی لوگوں نے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کی،وادی کمراٹ دیر میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو مقامی لوگ نہیں نکال پا رہے وادی کمراٹ دیر میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہی نکالنا ممکن ہے،ہم صوبائی حکومت اور اداروں سے متعدد بار ہیلی کاپٹر کی درخواست کر چکے وفاقی یا صوبائی حکومت جلد از جلد سیاحوں کو نکالے ورنہ کوئی بھی سانحہ ہو سکتا ہے۔

وادی کمراٹ میں پھنسے سیاحوں کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں خاتون کہتی ہیں کہ ہم پھنس چکے ہیں، دونوں طرف پانی موجود ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ موجود ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین کی جانب سے وادی کمراٹ میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لئے اپیل کی جا رہی ہے

وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

لک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے900 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے

بالاکوٹ، آٹھ افراد سیلاب میں بہہ گئے،سوات میں عمارت گرنے کا خوفناک منظر، ویڈیو

پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

Leave a reply