Tag: سیلاب

  • سیلاب متاثرین کی امداد ،پاک فوج اور مذہبی جماعتیں سب سے آگے ہیں،حافظ طاہراشرفی

    سیلاب متاثرین کی امداد ،پاک فوج اور مذہبی جماعتیں سب سے آگے ہیں،حافظ طاہراشرفی

    وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ محمد طاہراشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ، عوام قانون ختم نبوت کی محافظ ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی فوری طور پر اجلاس طلب کریں جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین آپس کے اختلافات بھلا کر شرکت کریں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کے روزمسجد مصطفی جوہرٹائون میں عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت کانفرنس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

     

    شہبازشریف کا آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام حیدر علیئیف کو ٹیلی فون، امداد پر شکریہ ادا کیا

     

    طاہراشرفی نے کہا کہ کامیاب ریاستوں میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی دی جاتی ہے ، پاکستان میں بھی رہنے والی تمام اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام عقیدہ ختم نبوت قوانین کے محافظ ہیں ، ملک میں انتشار پھیلانے والے آئے روز یہ افواہیں پھیلانا شروع کر دیتے ہیں کہ ختم نبوت کے حوالے سے بنائے گئے قوانین میں ترامیم کی جا رہی ہیں کیونکہ ان کا مقصد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرناہے ۔

    پاک فوج کی جانب سے سیلاب زدگان کو بچانے کیلئے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن

     

     

    طاہر اشرفی نے کہا کہ اصل مسئلہ ختم نبوت قوانین کے غلط استعمال پرہے جس کو ہم نے روکنا ہے اور گزشتہ دوسالوں کے دوران کوئی بھی واقعہ پیش نہیں آیا ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بدترین بحران سے گزر رہاہے اور سیلاب کی وجہ سے 70فیصد ملک پانی میں ڈوب چکا ہے ان سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو مل کر بیٹھنا ہوگا اور میں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے گزارش کروں گا کہ وہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کے لئے فوری طور پر اجلاس طلب کریں ۔

     

    عمران خان نے اپنے دور میں جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیں کیا، مصدق ملک

     

    انہوں نے کہا اس وقت سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے پاک فوج سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اور مذہبی جماعتیں سب سے آگے ہیں، وڈیرے جاگیردار منظرسے غائب ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے عوام اورعالم اسلام مدد کریں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کوپاک فوج کے سربراہ کی تعیناتی کے حوالے سے الفاظ کا اچھا چنائو کرناچاہیے وہ ملک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔

    طاہراشرفی نے کہا کہ شہباز گل کے پاک فوج کے حوالے سے دیئے گئے بیان کو قوم نے بھی قبول نہیں کیا کیونکہ ملک میں سب سے زیادہ پاپولر پاک فوج ہے اورہماری عوام اپنی فوج سے بہت محبت کرتے ہیں ۔ اس موقع پر مولانا احمد علی سراج نے کہا کہ پاکستانی عوام سیلاب متاثرین کے لئے دل کھول کرعطیات جمع کروائیں تا کہ مستحق افراد کی معاونت کی جا سکے ۔

  • ڈی آئی خان میں سیلاب کے بعد گھروں کی تباہی:باغی ٹی وی بے بس سیلاب متاثرین کی آوازبن گیا

    ڈی آئی خان میں سیلاب کے بعد گھروں کی تباہی:باغی ٹی وی بے بس سیلاب متاثرین کی آوازبن گیا

    لاہور:ڈی آئی خان میں سیلاب کے بعد گھروں کی تباہی:باغی ٹی وی بے بس سیلاب متاثرین کی آوازبن گیا، باغی ٹی وی والے گھرگھرجاکرلوگوں کے مسائل اجاگرکررہےہیں ، اس وقت تازہ ترین صورت حال کیا ہے ، اس سلسلے میں باغی ٹی وی کے نمائندے عبداللہ عبداللہ آنکھوں دیکھا حال بتا رہے ہیں

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنی آوازحکام تک پہنچانےکے لیے باغی ٹی وی کے نمائندے عبداللہ عبداللہ نے وہاں کی تازہ ترین صورت حال بیان کی ہے ، وہ کہتے ہیں کہ وہ اس وقت ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے فتح میں ہیں جہاں غریبو‌ں کے کچے مکان ملبے اورکیچڑ کا ڈھیر بن چکے ہیں ، اکثروبیشترمکان پانی میں گرکرکیچڑ اور گارا بن گئے ہیں ،

     

     

     

    بعض مکانوں کی اگرچھت بچی ہے تو اس کی کوئی نہ کوئی دیوار گرگئی ہے ، اور بعض مکانوں کی اگردیواریں بچی ہیں تو وہ پھٹ گئی ہیں ، ہرطرف لوگوں کو بے بسی کی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے ، لوگ پریشان ہیں ، ان کو کچھ دکھائی نہیں دے رہا کہ وہ کدھر جائیں اور کیا کریں

    کھلے آسمان تلے لوگ دن کو سخت دھوپ میں گزارتے ہیں اور رات کو کیڑوں مکوڑوں اورمچھرکے وارسہتے ہوئے ادھر ادھر لیٹ جاتے ہیں ،

    عبداللہ عبداللہ فتح کی حالت زار کا نقشہ بیان کرتے ہوئے بتارہے ہیں کہ ان لوگوں‌ کو فی الفور ٹینٹوں کی ضرورت ہے تاکہ اپنے سرچھپا لیں ، ان کو خوراک نہیں مل رہی بہت قلیل مقدار میں پہنچ رہی ہے،والدین خود بھی بھوک سے بلبلا رہے ہیں اور اپنے بھوکے پیاسے بچوں کو دیکھ کران کی گھبراہٹ میں اور اضافہ ہورہا ہے ،

    ڈیرہ اسمٰعیل خان سے دور یہ آبادیاں ہیں جہاں سے کچی سڑکیں جاتی ہیں سیلاب کی وجہ سے سڑکیں بھی گارا بن چکی ہیں ، ان پر سفر کرنا انتہائی مشکل ہے لیکن پھر بھی والدین اپنے بچوں کے علاج معالجے کے لیے بڑا لمبا سفر کرکے ڈیرہ اسمٰعیل خان جارہے ہیں ، ان کو وہاں‌ بہت سے مسائل کا سامنا ہے ،

    باغی ٹی وی کے نمائندے عبداللہ عبداللہ لوگوں کی بے بسی کا منظرکچھ یوں بیان کررہے ہیں‌ کہ حکمرانوں کو شاید فرصت نہیں یا فکر نہیں وہ دنیا کو اپنی آنیاں اور جانیاں دکھا رہے ہیں اور ملک بھر کے فضائی دورے کررہے ہیں لیکن ان کو شاید یہ احساس نہیں کہ ان کچی بستیوں کے مکین بہت دکھی ہیں اور انکو امداد کی زیادہ ضرورت ہے ،

    عبداللہ عبداللہ نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے کا نوٹس لے اورعوام الناس کو خوراک،پانی اور ان کے علاج کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرے

    یاد رہے کہ یہ علاقہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا سیاسی مرکز ہے اور یہاں بڑے عرصے سے مولانا اپنی سیاسی سرگرمیاں شروع کیے ہوئے ہیں

  • سیلاب سےتباہی پردُکھ ہوا ہے:تمام ہمدردیاں‌ پاکستان کے ساتھ ہیں:سری لنکن وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو کوفون

    سیلاب سےتباہی پردُکھ ہوا ہے:تمام ہمدردیاں‌ پاکستان کے ساتھ ہیں:سری لنکن وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو کوفون

    اسلام آباد: پاکستان میں سیلاب سے تباہی پردُکھ ہوا ہے:تمام ہمدردیاں‌ پاکستان کے ساتھ ہیں:سری لنکن وزیرخارجہ نے پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کو ٹیلی فون کیا ہے اورپاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پرگہرے دُکھ کا اظہارکیا ہے

     

    اس سلسلے میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرسری لنکن وزیرخارجہ کی طرف سے اہل پاکستان کے ساتھ ہمدردی کرنے کا پیغام شیئر کیا ہے ، بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ .سری لنکن وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ انہیں سیلاب سے ہونے والی بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی سے آگاہ کیا۔ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی عوام کے ساتھ ہیں‌

    دوسری طرف وزیر خارجہ و چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں سیلاب متاثرین کی ریلیف سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالےسے اہم مشاورت کی

    اجلاس میں CM سندھ مراد علی شاہ، وفاقی وزیر احسن اقبال، صوبائی وزراء، متعلقہ اداروں کے افسران شریک ہیں ، اس اہم اجلاس میں سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی اور نقصانات کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کی ترجیحات بیان کیں اوردیگرشرکا سے تجاویز طلب کیں

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس اہم اجلاس میں وزیراعلیٰ‌ سندھ مراد علی شاہ نے بھی سندھ حکومت کی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا اورآئندہ کے لیے اپنا ایک شیڈول بھی دیا ، وفاقی وزیراحسن اقبال نے بھی اس موقع پر وفاقی حکومت کی طرف سے کیئے گئے اقدامات کے حوالے سے وفاقی حکومت کا نقطہ نظر بیان کیا اورسندھ کےلیے امدادی رقم میں اضافے کے حوالے سے سندھ حکومت کی گزارشات سُنیں‌

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس اہم اجلاس میں کراچی اور دیگرعلاقوں میں مستقبل قریب میں ہونے والی بارشوں‌ سے نمٹنے کے حوالے سے قبل از وقت پلاننگ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا

    دوسری طرف بلاول بھٹو زرداری کا تعزیتی پیغام سامنے آیا ہے جس میں بلاول بھٹو نے نواب قیوم خان کی وفات پراظہار افسوس کیا ہے اور خاندان سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں:

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کے لیے جنت الفردوس اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کا رکن قومی اسمبلی و پارٹی رہنما نوابزادہ افتخار احمد خان سے تعزیت کا اظہار کیا ،

  • وزیراعلیٰ سندھ نے20لاکھ ٹینٹ کی منظوری دی ہے:شرجیل میمن: ناصرحسین شاہ

    وزیراعلیٰ سندھ نے20لاکھ ٹینٹ کی منظوری دی ہے:شرجیل میمن: ناصرحسین شاہ

    کراچی:وزیراعلیٰ سندھ نے 20لاکھ ٹینٹ کی منظوری دی ہے، حالات بہت خراب ہیں اور لوگوں کے پاس رہنے کے لیے کچھ بھی نہیں‌ ،صوبائی وزیرناصرشاہ نے تنقید عمران خان کواس وقت سیاست سوجھ رہی ہے،

    صوبائی وزیرناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ ہمارا تو ایک، ایک اہلکار ان حالات میں محب وطن بنا ہوا ہے،سیلاب متاثرین کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو کا کام جاری ہے،

    ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ اس بارمعمول سے زیادہ بارشیں ہوئیں جس سے سیلاب آیا،

    دوسری طرف صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے 6 ستمبر یوم دفاع کے موقعے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم اپنے شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے,ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جوانوں نے ملک کی خاطر بے بہا قربانیاں دی کر دشمن کے عزائم خاک میں ملا دئے,

    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر برسات و سیلاب متاثرین کیلئے تین وقت کا تازہ معیاری کھانا تیار کیا جاتا ہے,میرپور خاص 68، سکھر 568، لاڑکانہ ڈویژن میں 481 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے

    سندھ کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 2 ہزار 31 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ،اس وقت جو بهی لوگ بے یارو مددگار ہیں ہمیں ان کا انکا سہارا بننا چاہیے،

    ضلعی انتظامیہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے تیار رہے,کوئی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی, ہماری بھرثکوشش ہے جو لوگ بے گھر ہوئے ہیں ان کی ہر ممکن مدد کی جائے,

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں واش روم کا فقدان،ہرطرف بدبو،بےپردگی,پریشانیاں اوربیماریاں

    سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں واش روم کا فقدان،ہرطرف بدبو،بےپردگی,پریشانیاں اوربیماریاں

    لاہور:سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں واش روم کا فقدان،ہرطرف بدبو،بے پردگی اورپریشانیاں ہی پریشانیاں‌ہیں ، والدین بھی پریشان اور بچے بھی ،‌خاص کرخواتین کے لیے واش رومز کا نہ ہونا بہت ہی تکلیف دہ جس سے بے پردگی پھیل رہی ہے

    سڑنے کی بدبو پنجاب میں ایک عارضی کیمپ پر لٹکی ہوئی ہے، جہاں سینکڑوں مقامی لوگوں نے مون سون کے تباہ کن سیلاب سے پناہ مانگی ہے جس نے ملک کا تقریباً ایک تہائی حصہ پانی میں ڈال دیا ہے۔

    پنجاب میں، ایک چھوٹے سے دیہی ریلوے اسٹیشن کے آس پاس کے علاقے میں درجنوں خیمے لگے ہوئے ہیں – پانی کے افق پر واحد خشک زمین، جو صرف سڑک کے ایک ٹکرے سے پہنچتی ہے۔یہ بدبو ڈوبی ہوئی فصلوں، بچ جانے والے کھانے کے ٹکڑوں اور کوڑے کے ساتھ ساتھ وہاں جمع ہونے والے سیکڑوں لوگوں اور مویشیوں کے جمع ہونے والے اخراج کا ایک سرد آمیزہ ہے۔

    دو ہفتے قبل جب سیلابی پانی سے یہ گاؤں ڈوب گیا تھا تو اپنے خاندان کے ساتھ بھاگنے پر مجبور ہونے والی زیب النسا بی بی نے کہا کہ نہانے یا باتھ روم جانے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔اسی طرح کے خیمہ کیمپ ملک کے جنوب اور مغرب میں پھیل چکے ہیں۔

    ملک کی تاریخ کے بدترین سیلاب نے برطانیہ کے رقبے کا احاطہ کیا ہے اور 33 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں – سات میں سے ایک پاکستانی۔

    ان کیمپوں میں کام کرنے والے بیت الخلاء کی کمی سب سے بڑے مسائل میں سے ایک ہے – سب کے لیے صحت کے لیے خطرہ، لیکن خاص طور پر خواتین اور لڑکیوں کے لیے مصیبت سے کم نہیں ہے

    دیہی پاکستان قدامت پسند مسلم کمیونٹیز کا گھر ہے، اور بہت سی بے گھر خواتین کو ان مردوں کے قریب رہنا پڑتا ہے جو اپنی زندگی میں پہلی بار رشتہ دار نہیں ہیں۔

    زیب النسا کہتی ہیں‌ کہ ’ہم پردے کے پیچھے رہتے تھے، لیکن خدا نے ہمارے لیے اسے ہٹا دیا ہے۔شمین بی بی نے بھی ایسے ہی جذبات کا اظہار کیا۔

     

    "میں اپنی بیٹیوں کو اکیلے کہاں بھیج سکتی ہوں؟ جب ہم آرام کرنے کے لیے بیٹھتے ہیں تو ہمیں ڈر لگتا ہے کہ کہیں کوئی آدمی آ جائے۔ مکھیوں اور مچھروں کے جھنڈ مصیبت میں اضافہ کرتے ہیں، جس سے بیماری اور انفیکشن کے پھیلنے کے لیے تو ایسا گندگی والا ماحول پہلے ہی سبب بننے کے لیے تیار ہوتا ہے

     

    کچھ خواتین نے سیلاب کے پانی میں جانے سے روک دیا ہے تاکہ بہت سے دانے نکل آئے۔شامین اور اس کی بیٹیاں اب دن میں جتنا ممکن ہو کم پانی پیتی ہیں، جہاں انہیں دیکھا جا سکتا ہے خود کو آرام کرنے پر مجبور ہونے کی بجائے تکلیف میں گھنٹوں گزارنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

     

     

    جب سورج غروب ہوتا ہے اور کیمپ پر اندھیرا چھا جاتا ہے، تو خواتین جھلملاتی کیمپ فائر سے دور کسی ویران جگہ کی تلاش کرتی ہیں۔وہ باری باری چوکیداری کرتی ہیں اور کسی بھی تجاوز کرنے والے مردوں کو خبردار کرتے ہیں۔

    شمین نے کہا، ’’مجھے نہیں معلوم کہ اگر کوئی آکر ہمارا فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کر لے تو ہم کیا کر سکتے ہیں۔‘‘رات کو، شمین نے کہا، "پانی سے سانپ اور بچھو نکلتے ہیں”۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • کراچی:ڈینگی بخارسےنوجوان انتقال کرگیا:سندھ میں پہلی ہلاکت رپورٹ

    کراچی:ڈینگی بخارسےنوجوان انتقال کرگیا:سندھ میں پہلی ہلاکت رپورٹ

    کراچی:ڈینگی بخارسےنوجوان انتقال کرگیا:سندھ میں پہلی ہلاکت رپورٹ ،اطلاعات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون بارشوں کے بعد مچھروں کی بہتات ہوگئی جس کے نتیجے میں ڈینگی وائرس وبائی صورت اختیار کرتا جارہا ہے،

     

     

     

    اسپتالوں میں یومیہ درجنوں کیسز رپورٹ ہونے لگے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق ستمبر کے ابتدائی 6 روز کے دوران 450 کیسز رپورٹ ہوچکے، کراچی میں 19 سالہ نوجوان ڈینگی سے انتقال کرگیا، رواں برس سندھ میں ڈینگی سے یہ پہلی ہلاکت ہے۔

    کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی وائرس نے شدت اختیار کرلی ہے، شہر قائد کے اسپتالوں میں ڈینگی بخار کے مریض بھرگئے اور بلڈ بینکس پر میگا یونٹس اور پلیٹی لیٹس کی قلت کا سامنا ہے۔

    محکمہ صحت سندھ کے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 5 ستمبر کو کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 87 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کراچی سمیت سندھ بھر میں 91 کیسز رپورٹ ہوئے، ستمبر کے مہینے میں 5 دن کے دوران ڈینگی وائرس کے صوبہ بھر میں 450 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 434 افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔

    محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست کے مہینے میں ایک ہزار 336 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ جون اور جولائی کے دو ماہ میں مجموعی طور پر 672 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق پیر (5 ستمبر) کو کراچی میں ضلع شرقی کے علاقے سولجر بازار (عامل کالونی) کا رہائشی 19 سالہ نوجوان ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوکر انتقال کرگیا، یہ رواں برس سندھ میں پہلی ہلاکت ہے۔

     

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • شان شاہد کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ضرار 29 ستمبر کو ریلیز ہوگی

    شان شاہد کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ضرار 29 ستمبر کو ریلیز ہوگی

    فلم ضرار جس کا پہلا ٹریلر آج سے چار برس پہلے ریلیز کیا گیاتھا لیکن ریلیز ہونے میں چار سال لگ گئے. شائقین جو کہ اس فلم کی ریلیز کے لئے کافی پرجوش تھے ان کے لئے خوشخبری ہے کہ انکا انتظار ختم ہونے کو ہے کیونکہ فلم کی ریلیز کی فائنل ڈیٹ 29 ستمبر طے کر لی گئی ہے. ایکشن، تھرلر اس فلم کی کاسٹ میں شان شاہد، کرن ملک، ندیم بیگ،رشید ناز،شفقت چیمہ اور نئیر اعجاز سمیت دیگر فنکاروں کے نام قابل زکر ہیں۔ فلم کی نمائش ڈسٹری بیوشن کلب کے اشتراک سے ملک بھر کے سینماؤں میں کی جارہی ہے۔ شان شاہد نے خود اس فلم کو لکھا ہے اور ڈائریکٹ بھی کیا ہے، شان کا کہنا ہے کہ فلم شائقین کو پسند آئیگی. ڈسٹری بیوشن کلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ عابد کہتے ہیں‌کہ ”ضرار“ ایک منفرد موضوع کی حامل

    ہے جس میں شان نے بطور رائٹر، اداکار اور ڈائریکٹر اپنی صلاحیتوں کا جادو جگایا ہے اور اپنے سالہا سال کے تجربے کو استعمال کرتے ہوئے ایک معیاری فلم تیار ہے جو شائقین کو معیاری تفریح فراہم کرکے سینما انڈسٹری کی ترویج کے عمل کو مزید تیز کرے گی. یاد رہے کہ شان شاہد کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کو لیکر شان شاہد کافی پرجوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس فلم کو منفرد انداز سے لکھا اور بنایا شائقین نے ایسی فلم یقینا پہلے کبھی پاکستانی سینما میں نہیں دیکھی ہوگی

  • بھارت کوشکست دینے پرقومی رہنماوں کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

    بھارت کوشکست دینے پرقومی رہنماوں کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

    ملک کی سیاسی قیادت نے ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح پر قومی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے قوم اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کو فتح پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جیت پر قوم اور کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارک دیتا ہوں، آپ نے قوم کے دل بھی جیت لئے ہیں، شاباش ٹیم پاکستان۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان بھارت کے خلاف کرکٹ میچ جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کر دی۔

     

     

    عمران خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لکھا: ’ٹیم پاکستان کو زبردست فائٹ بیک اور جیت پر مبارکباد دیتا ہوں، پاکستان ٹیم نے انتہائی دباؤ میں اعصاب پر قابو رکھا، مشکل وقت میں قوم کا مورال بلند کرنے کے لیے یہ جیت ضروری تھی‘۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ روایتی حریف بھارت سے حساب برابر کر نے پر قومی کرکٹ ٹیم کو دلی مبارکباد دیتا ہوں، قوم کو آپ پر ناز ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرکے روایتی حریف کو زیر کیا جبکہ رضوان نے شاندار بلے بازی کے ذریعے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔

     

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پاکستان ٹیم کوبھارت کیخلاف کامیابی پرمبارکباد دیتے ہوئے تمام کھلاڑیوں خاص طور پر محمد رضوان کے کھیل کو سراہا۔

     

    مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ایک خوفناک آفت کے درمیان ہمارے خوشی اور مسکراہٹیں لانے کے لیے آپ کا شکریہ اور شاباش ٹیم پاکستان۔ پاکستان زندہ باد۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان نےشاندارکھیل پیش کرکے روایتی حریف کو پچھاڑا۔

    امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے بھی ٹویٹ کرکے ٹیم کو مبارکباد دی۔

  • پاکستان میں غذائی اجناس کی کمی نہیں ، بحران کی وجہ مہنگائی اور شاہرات کا بند ہونا ہے

    پاکستان میں غذائی اجناس کی کمی نہیں ، بحران کی وجہ مہنگائی اور شاہرات کا بند ہونا ہے

    لاہور:پاکستان میں غذائی اجناس کی کمی نہیں ، بحران کی وجہ شاہرات کا بند ہونا ہے ،اطلاعات کے مطابق مرکزی صدر پاکستان ٹرانسپورٹ کونسل تنویر احمد جٹ کا کہنا ہےکہ اس وقت غذائی اجناس سے بھری 25 ہزار مال بردارگاڑیاں 5 دن سے سڑکیں بند ہونے سے پھنسی ہوئی ہیں۔

    پاکستان میں غذائی اجناس کے بحران کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے ایک بیان میں تنویر احمد جٹ کا کہنا تھا کہ 25 ہزار مال بردار گاڑیوں میں کھانے پینےکی چیزیں بھری ہیں، مال بردارگاڑیاں پھنسنے سے غذائی اجناس کی قلت ہو رہی ہے اور قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ورنہ کوئی کمی نہیں ہے

    تنویر احمد جٹ کا کہنا تھا کہ سکرنڈ، نوشہروفیروز، کنڈیارو، بھریا اور خیرپور میں مال بردار گاڑیوں کو لوٹا بھی گیا ہے، ڈرائیورزپر تشدد اور فائرنگ کے واقعات بھی سامنے آرہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ متعلقہ انتظامیہ، پٹرولنگ پولیس اور موٹروے پولیس تحفظ دینے میں ناکام ہے، ان حالات میں کاروبار بنداور گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور نہ کیا جائے، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل ہےکہ ڈرائیورز اور گاڑیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

    ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حکومت بھی اس معاملے پرلچک دکھانے کے موڈ میں نہیں ہے ، جس کی وجہ سے قحط کی صورت بھی بن سکتی ہے اور قیمتوں کے بڑھ جانے سے مہنگائی میں بھی بہت زیادہ اضافہ ہوسکتا ہے ،

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا صوبے میں گندم اور آٹے کی زائد نرخوں پر فروخت کا نوٹس

    وزیراعلیٰ بلوچستان کا صوبے میں گندم اور آٹے کی زائد نرخوں پر فروخت کا نوٹس

    کوئٹہ:وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں گندم اور آٹے کی قلت اور زائد نرخوں پر فروخت کا نوٹس لے لیا۔

    وزیراعلیٰ نے محکمہ خوراک کو صورتحال کی بہتری کے لیۓ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو زخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دیا ہے۔

    عبدالقدوس بزنجو نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ستمبر کے کوٹے کی گندم فوری طور پر آٹاملوں کو جاری کی جائے۔

    وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے متعلقہ حکام کو ہداہت کی ہے کہ گندم اور آٹے پر عائد بین الصوبائی پابندی کے خاتمے کے لیے بھی دیگر صوبوں سے بات کی جائے۔

    اس سے پہلے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ صوبے کا دیگر صوبوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا جسکی سے وجہ نہ صرف آمد و رفت بلکہ سامان کی ترسیل اور امدادی سرگرمیوں میں بھی مشکلات درپیش ہیں۔

    وزیراعظم کے ہمراہ پنجرہ پل کی بحالی کےحوالےدی جانے والی بریفنگ کے بعد عبدالقدوس بزنجو نے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان میں قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے پنجرہ پل کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی، چیئرمین این ایچ اے کیپٹن (ر) محمد خرم آغا اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مواصلات کی سہولتوں کی بحالی کے لئے وزیراعظم کی خصوصی دلچسپی ہمارے لئے باعث حوصلہ ہے اور امید ہے کہ دیگر متاثرہ شاہراہوں کی بھی جلد بحالی کے لئے این ایچ اے اپنا کردار بھرپور طور پر ادا کریگی۔