تھانہ بادامی باغ کی کارروائی،منشیات کی بڑی کھیپ بر آمد

0
48
نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

لاہور سٹی ڈویژن پولیس تھانہ بادامی باغ چوکی جوزف کالونی کے علاقہ میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کے دوران منشیات کی بڑی کھیپ بر آمد کر لی گئی

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور اورگردونواح کے علاقہ جات میں نوجوان نسل کی تباہی کے ذمہ داران منشیات فروش عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے بارے ڈی آئی جی آپریشن لاہور افضال کوثر کی جانب سے واضح احکامات دئیے جا چکے ہیں جن پر عمل پیرا پولیس شہر بھر میں ایسے عناصر کے خلاف متحرک ہے

پولیس تھانہ بادامی باغ کی متعلقہ چوکی جوزف کالونی کے انچارج واہلکاروں نے اطلاع ملنے پر مخصوص ناکہ بندی کرتے ہوئے چنگچی رکشہ پر سوار چار افراد کو گھیرے میں لے لیا واسا کالونی روڈ پر دوران پولیس ناکہ مذکورہ وہ مطلوبہ چنگچی رکشہ پر سوار 4میں سے دو ملزمان کو قابو کر لیا گیا جبکہ دو ملزمان اپنے منشیات سے بھرے بیگ چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،پولیس کے کہنے کے مطابق ڈرائیور عثمان ولد شہزاد سکنہ چائنا سکیم سے تلاشی لینے پر 16 کلوگرام چرس برآمد ہوئی اور اس کے ساتھی سمیر ولد ندیم سکنہ چاہ میراں سے دستی بیگ میں موجود 4 کلو گرام چرس ملی جب کہ دونوں گرفتار ملزمان سے ان کے بھاگ جانے والے ساتھیوں کے بارے پوچھنے پر ان کا نام پتا بالترتیب ایاز خان ولد ارشد سکنہ شاہ کوٹ ضلع ننکانہ کے چھوڑے گئے دستی بیگ سے 4 کلو گرام مقدار چرس جبکہ اپنا بیگ چھوڑ کر بھاگ جانے والے دوسرے ملزم کی شناخت عبداللہ عرف احد خان سکنہ چاہ میراں لاہور معلوم ہوا جس کے بیگ سے 38کلو گرام مقدار چرس برآمد ہوئی

دونوں ملزمان کو باقاعدہ تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ مفرور ملزمان کو پکڑنے کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں بادامی باغ پولیس کی کامیاب کاروائی پر ڈی آئی جی لاہور کی جانب سے ایس ایچ او رضا ذاکر اور ان کی ٹیم کو شاباش دی گئی

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

لسبیلہ ہیلی حادثہ، پاک فوج کیخلاف مہم میں یوٹیوبر سمیت سوشل میڈیا ایکٹوسٹ بھی شامل

Leave a reply