بریکنگ،تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کب ہو گی؟
تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کب ہو گی؟ تہلکہ خیز خبر آ گئی
اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کے بعد اپوزیشن کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں متحدہ اپوزیشن ارکان نے اسدقیصر سے اسپیکر آفس میں ملاقات کی اسپیکر اور متحدہ اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک ہیں اجلاس دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے ڈیڈلاک برقرار ہے، حکومت اور اپوزیشن اپنے اپنے مؤقف پر قائم ہیں ،اپوزیشن نے اسپیکر سے ووٹنگ کرانے کا وقت مانگ لیا، اپوزیشن نے اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ ووٹنگ کس وقت ہوگی ہمیں وقت بتائیں،
سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے بلائے جانے والے اجلاس سے متعلق اسپیکر نے کہا ہے کہ اجلاس کل تک ملتوی کر دیتے ہیں اجلاس کیسے کل تک ملتوی کر سکتے ہیں آج ووٹنگ لازمی ہے گزشتہ رات 3 بجے تک اسپیکرسےملاقات ہوئی کہ اجلاس کیسے چلائیں اسپیکر نے کہا الیکشن کرا لیتے ہیں اسپیکر کو ہم نےکہا کہ جب ہم پہلے کہہ رہےتھے تب کیوں نہیں کرایا اب صرف عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی جائے ایاز صادق کے مطابق 8 بجے ووٹنگ کی کوئی بات نہیں ہوئی، جوبھی فیڈ کررہا ہے غلط کررہا ہے اگر کل اجلاس ہوا تو آئین کی خلاف ورزی ہو گی ، عدم اعتماد پر آج ووٹنگ کا آخری دن ہے
دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہی ہو گی لیکن افطاری کے بعد ہو گی، ووٹنگ رات آٹھ بجے ہو گی ،سپیکر آفس کی جانب سے اپوزیشن کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہی ہو گی اور آٹھ بجے ہو گی،
دوسری جانب ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ عمران خان پارلیمنٹ سے لا پتہ ہیں عمران خان کو آخری گیند ڈھونڈتے ڈھونڈتے تھک گئی آج آئین و قانون کے مطابق عدم اعتماد پر ووٹنگ ہو گی،حکومت عدم اعتماد پر بحث کا کہہ رہے ہیں، عدم اعتماد پر بحث کا وقت گزر چکا ہے ووٹنگ روکنے والا5سال کی نااہلی کی سزا کے لیے تیارہوجائے،اپوزیشن نے کوئی شرط نہیں مانی نہ ہی ووٹنگ کا کوئی وقت طے ہواہے،
قبل ازیں قومی اسمبلی کا اجلاس سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ہوا کچھ دیر چلنے کے بعد اجلاس ساڑھے بارہ تک کے لئے ملتوی کیا گیا ہے، اجلاس میں شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی نے اظہار خیال کیا، اجلاس میں شورشرابہ ہوا تو سپیکر کو اجلاس ملتوی کرنا پڑا
وزیراعظم عمران خان سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پریشان ہیں، ایک کے بعد ایک کوشش کرسی بچانے کی کر رہے ہیں مگر اب انہیں ہر طرف مایوسی دکھائی دے رہی ہے، تمام تر کوششیں ناکام ہو رہی ہیں اور اپوزیشن کا پلڑا ہر آئے روز بھاری پڑ رہا ہے، اپوزیشن اراکین کی تعداد بڑھ چکی ہے، عدم اعتماد کی کامیابی یقینی ہے، حکومتی اتحادی حکومت کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں، تحریک انصاف کے کئی اراکین منحرف ہو چکے ہیں،یہ بھی خبریں آ رہی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان ممکنہ طور پر استعفیٰ دے دیں تا ہم اپوزیشن کی جانب سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ عمران خان استعفے دینے والے نہیں انہیں خود گھر بھیجنا پڑے گا.
کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا
ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی
بریکنگ، وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس طلب
آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے ریفرنس، اٹارنی جنرل سپریم کورٹ پہنچ گئے
پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی
صحافی نے وی لاگ کیا تھا اور کتاب کا حوالہ دیا تھا،کارروائی کیسے بنتی ہے؟ عدالت
پیکا ترمیمی آرڈیننس کالعدم قرار
وفاقی کابینہ کے بعد بڑے فیصلے، حکومتی اعلانات سامنے آ گئے
پارلیمانی پارٹی اجلاس میں عمران خان کو دی گئی اپوزیشن میں بیٹھنے کی تجویز
قومی اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد اسد قیصر کا اہم شخصیت سے رابطہ
اجلاس ملتوی ہونے کے بعد فواد چودھری کی سعد رفیق کے ساتھ گپ شپ
عدم اعتماد پر ووٹنگ، منحرف اراکین سے ووٹ دلوانے ہیں یا نہیں؟ اپوزیشن کا بڑا فیصلہ
عمران خان اب کس منہ سے یہ کام کرے گا؟ ریحام خان کی پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو
قومی اسمبلی ، اپوزیشن اتحاد کے کتنے اراکین اجلاس میں موجود؟
قومی اسمبلی اجلاس، ق لیگ دھوکہ دے گئی
آخری بال تک کھیلنے والا بنی گالہ کے کمرے میں چھپ گیا ہے،ن لیگی رہنما کا دعویٰ