ٹاہلی اڈا کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ 8 افراد جاں بحق متعدد زخمی

ٹاہلی اڈا کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے جاں بحق افرادمہندی کی تقریب میں شرکت کیلئےسڑک پرجمع تھے-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ضلع منڈی بہاؤ الدین کی تحصیل پھالیہ میں ٹاہلی اڈا کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تیز رفتار بس کی زد میں آکر 8 افراد جاں بحق جب کہ 11 افراد زخمی ہو گئے حادثہ دھند کے دوران بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

بحریہ ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک،پولیس اہلکار زخمی

نیوکراچی:نوجوان سماجی کارکن لڑکی کو قتل کرنے والا ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد سڑک کے قریب مہندی کی تقریب میں شرکت کیلئے اکٹھے ہوئے تھے، مسافر بس کو قبضہ میں لے لیا گیا جب کہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے-

کراچی: ایک اور بینک کیش وین لوٹ لی گئی، مسلح ملزمان ڈیڑھ کروڑ سے زائد رقم لے کر فرار

دوسری جانب بحریہ ٹاؤن میں پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک،پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ڈاکو بحریہ ٹاؤن پہنچے تو پولیس بھی پہنچ گئی، پولیس کے ساتھ مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے، بحریہ ٹاون فیز ایٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکاراور اے ٹی ایس کے 3اہلکار زخمی ہوئے، ترجمان پولیس کے مطابق ساتھی ڈاکووں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈکیتیوں کی وارداتوں کے مشہور بلال گینگ کے ساتھ پولیس مقابلہ ہوا، پولیس مخبری پر پہنچی تو ڈکیت گینگ نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی پولیس ٹیموں نے ڈاکووں کا پیچھا کیا۔ڈاکو بحریہ ٹاون فیز ایٹ میں ایک گھر میں محصور ہوگئے۔پولیس نے گھر کو گھیرے میں لیا، ڈاکووں نے دوبارہ پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔دوبارہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔مقابلے میں اے ٹی ایس کے تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔

لاہور: لڑکیوں سے اجتماعی زیادتی کا ڈراپ سین

ادھر پولیس نے نیوکراچی سیکٹر فائیو جے میں چھری کے پے در پے وارکرکے نوجوان لڑکی کو قتل کرنے والے ملزم کوآلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے 14 دسمبر کو بلال کالونی تھانے کے علاقے نیو کراچی میں اقصیٰ مسجد کے قریب گھر سے سٹی کورٹ جانے کے لیے نکلنے والی نوجوان لڑکی 27 سالہ سماجی کارکن صباء اسلم کو اس کے پڑوسی غضنفر نے گھر سے چند قدم کے فاصلے پر چھری کے پے در پے وارکرکے قتل کردیا تھا اورملزم غضنفر خود فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا پولیس نے سرکاری مدعیت میں مفرور ملزم غضنفرکے خلاف قتل کامقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی تھی گزشتہ روز بلال کالونی پولیس نے نوجوان لڑکی کے قتل میں ملوث ملزم غضنفرکو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل چھری برآمد کر لی۔

ڈی آئی خان : پولیس مقابلے میں دہشت گرد ہلاک ، 2 عام شہری جاں بحق

Comments are closed.