تا حکم ثانی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

0
51

تا حکم ثانی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سندھ حکومت نے پابندیوں کو مزید سخت کیا ہے

سندھ حکومت نے تعلیمی ادارے بند کر دیئے ہیں،ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں تمام تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند رہیں گے جبکہ سرکاری دفاتر میں صرف بیس فیصد ضروری سٹاف کو بلایا جائے گا انٹرسٹی ٹرانسپورٹ 29 اپریل سے بند کر دی جائے گی ۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھاکہ کرونا سے بچاو کے لئے تما م شہری ماسک پہنیں ، سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں اور ایس او پیز پر عملدرآمد کریں ،شہریوں نے اگر ذمہ داری سے کام نہ لیا تو مزید سخت فیصلے کریں گے، ہم چاہتے ہیں کہ عوام کرونا ایس او پیز پر عمل کریں اور خود کو محفوظ رکھیں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا اجلاس میں صوبائی وزراء، ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، سعید غنی، اکرام اللہ دھاریجو، ناصر شاہ، مرتضیٰ وہاب، قاسم سراج سومرو، چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ،اوردیگراداروں کے نمائندوں نے شرکت کی ،اجلاس میں کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سخت پابندیوں کا فیصلہ کیا گیا

Leave a reply