تیل کی قیمتوں پر پیپلز پارٹی نے حکومت کو خبردار کردیا

0
39

تیل کی قیمتوں پر پیپلز پارٹی نے حکومت کو خبردار کردیا

باغی ٹی وی : پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیئربخاری نے تیل مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو خبردار کردیا. پیٹرول کی قیمتوں میں اضافےکی تیاریاں جاری ہیں جس پر پیپلزپارٹی نےحکومت کوخبردارکردیا ہے ۔پیپلزپارٹی نے حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافےکی کوششوں پرتشویش کا اظہار کیا.

ان کا کہنا تھا کہ اشرافیہ نمائندہ حکمرانوں کےبجٹ میں سرمایہ دارطبقےکومراعات اوررعایات دی گئی ہیں. مہنگائی آسمان کوچھورہی ہےاور تنخواہ داروں کوسسکنےکیلئےبےیارومددگارچھوڑدیاگیا.عوام دشمن بجٹ کےبعدعوام پرپیٹرول بم گرانےکی تیاریاں تشویشناک اورقابل مذمت ہے،

ادھر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ میں عوام پر تقریباً پونے چار سو ارب روپے سے زائد کے ٹیکس لگانے کے عمل کو ظالمانہ قرار دے دیا

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے عام آدمی کے استعمال کی کوئی ایسی شے نہیں چھوڑی جس پر ٹیکس نہ لگایا ہو، بجٹ میں ہر فون کال، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پر ٹیکس لگانے کے کے بعد اگلے دن اسے فورا واپس لینا حکومتی بوکھلاہٹ کا ایک ثبوت ہے،

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت بھاری ٹیکسوں کے طوفان پر عوامی ردعمل سے ڈری ہوئی ہے، پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ میں ٹیکسوں کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکے کو مسترد کرتا ہوں، عمران خان کے عوام دشمن معاشی اقدامات کو بے نقاب کرتا رہوں گا،

ان کا کہنا تھاکہجب پی ٹی آئی اپنا عوام دشمن بجٹ پیش کررہی تھی تو پارلیمان کے باہر سرکاری ملازمین مہنگائی کی دہائیاں دے رہے تھے۔

Leave a reply