تاجر الائنس کی جانب سے جے ڈی سی کی روزگار اسکیم میں 10 موٹر سائیکلوں کی فراہمی

کراچی تاجر الائنس ایسوسی ایشن کے چئیرمین ایاز موتی والا کی جانب سے جے ڈی سی کی بیروزگاروں کے لئے چلائی جانے والی روزگار اسکیم مین دس موٹر سائیکلوں کی فراہمی ، تفصیلات کے مطابق ایاز موتیوالا نے جے ڈی سی کے ظفر عباس کو دس موٹر سائیکلوں کی خریداری کے لئے چیک دیا ۔ جے ڈی سی پورے شہر میں بیروزگاروں کو مفت موٹر سائیکل فراہم کر رہی ہے تا کہ غریب لوگ رائیڈر یا ڈلیوری بوائے جیسی نوکری کر کے با عزت روزگار کما سکیں ۔ اس موقع پر ایاز موتیوالا کا کہنا تھا کہ اس وقت بےروزگاری سب سے برا مسئلہ ہے اس کے لئے اپنی استطاعت کے مطابق جتنا ہو سکے گا اپنے ملک اور شہر کے لوگوں کی خدمت کروں گا جے ڈی سی خدمت خلق کے حوالے سے بہت اچھا کام کر رہی ہے اور بیروزگاروں کو روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے ان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور میری اپیل ہے ان تمام مخیر حضرات سے کہ وہ اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالیں اور اپنے طور پر جہاں تک ممکن ہو غریبوں کی مدد کریں کیونکہ ماہ صیام رحمتوں کا مہینہ ہے اور اس میں کی گئی ہر نیکی کا اجر کئی گنا زیادہ ملتا ہے اگر ہم کسی ایک کو موٹر سائیکل دلا دیں تو وہ رائیڈر جیسی نوکری کر کے با عزت زندگی گذار سکتا ہے اور ہر ماہ اتنی رقم کما لیتا ہے کہ اپنے خاندان کی کفالت کر سکتا ہے اور یہ ایک ایسی نیکی ہے جو چلتی رہتی ہے ۔
اس موقع پر جے ڈی سی کے جنرل سیکرٹری ظفر عباس نے دس موٹر سائیکلوں کی خریداری کے لئے چیک کی فراہمی پر معروف تاجر و سماجی رہنما ایاز موتیوالا کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اس کارخیر میں حصہ ڈالنے پر ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

Comments are closed.