تاجر برادری نے بھی مطالبہ کر ڈالا،حکومت عید الفطر کی چھٹیوں میں تمام مارکیٹوں میں مکمل سیکورٹی فراہم کرے

تاجر برادری نے بھی مطالبہ کر ڈالا،حکومت عید الفطر کی چھٹیوں میں تمام مارکیٹوں میں مکمل سیکورٹی فراہم کرے.

آل سٹی تاجر اتحاد رجسٹرڈ کے صدر حماد پونا والا، پیٹرن ان چیف شعیب خان جی، سینئر نائب صدر عبدالقادر نورانی، نائب صدر منصور احمد کادوانی، جنرل سیکریٹری عارف جیوا، جوائنٹ سیکریٹری محمد علی قریشی، صدر ڈسٹرکٹ ساؤتھ محمد احسان اسلام، صدر ڈسٹرکٹ سینٹرل جاوید قریشی، صدر ڈسٹرکٹ، ویسٹ زاہد ملک، صدر ڈسٹرکٹ ایسٹ فیصل حسن زئی، صدر ڈسٹرکٹ ملیر جاوید ارسلا خان، صدر ڈسٹرکٹ سٹی علی اصغر فدا، صدر دسٹرکٹ گلشن ٹاؤن* نے مشترکہ طور پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کمشنر کراچی، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی اور تمام اضلع کے ڈی آئی جی صاحبان سے مطالبہ کیا ہے کہ پروز پیر 10مئی سے 15 مئی تک تمام مارکیٹیں بند رہیں گی۔ لہذا ایسے میں تمام اضلع میں متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ او کو پابند کیا جائے کہ وہ فل پروف سیکورٹی فراہم کریں۔ چونکہ گزشتہ سال بھی انہی چھٹیوں میں بہت بڑی بڑی وارداتیں رونماء ہوئیں ہیں۔لہذا تاجر برادری کا مطالبہ ہے کہ عید الفطر کی ان چھٹیوں میں تمام مارکیٹوں میں مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے۔

Comments are closed.