باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں تاجر سے سات کروڑ بھتہ مانگنے والے ملزمان گرفتار کر لئے گئے
سی آئی اے پولیس نے کاروائی کی اور تاجر سے 7 کروڑ بھتہ طلب کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کئے، ایس آئی یو نے شاہ لطیف ٹاؤن نزد عثمانیہ ریسٹورنٹ سے دو بھتہ خور 1۔ محمد عاصم ولد محمد اعظم 2۔ نعمان ولد عبدالخالق کو گرفتار کر لیا۔ملزمان نے آل کراچی فریش ملک ہول سیلرز ایسوسیئیشن کے صدر محمد جمیل سے بذریعہ ٹیلیفون کال 7 کروڑ بھتہ طلب کیا تھا۔ملزمان سے تاجر کو بھتہ کی کال میں استعمال ہونے والی سم بھی برآمد کر لی گئی، بھتہ طلبی کا مقدمہ الزام نمبر 478/2022 بجرم دفعہ 384/385/386 ت پ، 7 اے ٹی اے تھانہ سکھن میں درج ہو تھا جس کی تفتیش ایس آئی یو کے سپرد ہوئی۔ایس آئی یو نے تفتیش ملنے کے پہلے ہی دن ٹیکنیکل مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔
ملزمان کو تفتیش کے پہلے ہی دن گرفتار کرنے پر ایس ایس پی ایس آئی یو نے تفتیشی افسر اور ٹیکنیکل ٹیم کو 50 ہزار نقدی انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔دونوں گرفتار ملزمان مدعی تاجر کے پاس ملازمت کرتے تھے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
دوسری شادی کرنے کیلئے بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار
علاوہ ازیں تھانہ عوامی کالونی پولیس نے انٹیلجنس اطلاع پر کامیاب پولیس کارواٸی کی اور اسٹریٹ کراٸم و موٹرساٸیکل چوری لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث گینگ برسٹ کرکے تین ملزمان کو گرفتار کیا ۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 3 مسروقہ موٹرساٸکلیں اور 6 عدد مختلف مسروقہ موٹرساٸکلوں کے چیچس بھی برآمد کئے گئے، گرفتار ملزمان میں آصف ولد یونس, رحمت ولد نعیم اور عبداللہ ولد نیازالدین شامل ہیں ۔گرفتار ملزمان عادی پیشہ مجرم ہیں اور پہلے بھی موٹرساٸیکل چوری کے دیگر مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں ۔ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید انٹیروگیشن کیلۓ تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا ۔