تاجروں کا لاک ڈاؤن کے خلاف بھوک ہڑتال کا اعلان

0
47

کراچی تاجر ایکشن کمیٹی نے حکومت سندھ کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد کے تجارتی مراکز میں لاک ڈاؤن کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اس اقدام کے خلاف جمعرات2 ستمبر کو ایم اے جناح روڈ پر بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

آل کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے کنوینر محد رضوان نے بتایا کہ حکومت کے اپنے اعدادوشمار کے مطابق کراچی میں44 فیصد سے زائد شہریوں نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کرالی ہے.

لیکن اس کے باوجود کراچی میں کاروباری شعبوں کو لاک ڈاؤن کے حصار میں جکڑا ہوا ہے جس سے محسوس ہوتاہے کہ کراچی میں سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے دہرا معیار اپنایا ہوا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ شہر کے سب سے بڑے کاروباری مرکز ضلع جنوبی میں 84 فیصد سے زائد ویکسی نیشن ہوچکی ہے، حکومت رات 10 بجے تک کاروبار کرنے کی اجازت دے اور اندرون سندھ کی طرح کراچی کے تاجروں کیلیے بھی ہفتے میں ایک دن کی چھٹی کا اعلان کرے ریسٹورنٹس میں ان ڈور ڈائننگ کی اجازت دی جائے اور ساتھ ہی شادی ہالوں کو بھی کام کی اجازت دے۔

Leave a reply