تلہ گنگ: سردیاں آتے ہی چور متحرک، تھانہ ٹمن کے علاقہ شاہ محمد والی سے دو موٹر سائیکل چوری

تلہ گنگ،باغی ٹی وی (شوکت ملک سے) سردیاں آتے ہی چورمتحرک ہوگئے، تھانہ ٹمن کے علاقے شاہ محمد والی سے دو موٹر سائیکل چوری.تھانہ ٹمن پولیس خاموش تماشائی، اہل علاقہ نے تھانہ ٹمن پولیس کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھا دئیے
تفصیلات کے مطابق سردیاں آتے ہی چور ایک بار پھر بے لگام ہوگئے ہیں، تھانہ ٹمن کے علاقے شاہ محمد والی سے گزشتہ رات دو ہنڈا 125 موٹر سائیکل چوری ہوگئے، چور دیدہ دلیری سے دونوں موٹر سائیکل تالے توڑ کر گھر کے اندر سے چوری کرکے لے اڑے، چوری کی پے در پے ہونے والی وارداتوں پر اہل علاقہ میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی، تھانہ ٹمن پولیس کی کارکردگی پر بھی کئی سوالات اٹھا دئیے، اہلیانِ علاقہ نے چوری کی بڑھتی وارداتوں پر ڈی پی او تلہ گنگ سمیت اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کر تھانہ ٹمن پولیس کے اصلاح و احوال اور پولیس کے گشت کے نظام کو مؤثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments are closed.