یونیورسٹیز کے طلبا کو اب کتنا وظیفہ ملے گا ؟فردوس عاشق اعوان نے کیا اعلان
طلبا کو اب کتنا وظیفہ ملے گا؟فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزریراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں یکساں اور معیاری تعلیم کا فروغ عمران خان کا مشن ہے۔غریبوں اور محروموں کے حقوق کے ضامن احساس پروگرام کے تحت اہل اور حقدار طلباء کو 50 ہزار سکالرشپس دیے جائیں گے۔ یہ وظائف ان خاندانوں کے طلباء میں تقسیم کئے جائیں گے جن کی آمدن 45000 روپے سے کم ہے۔
ڈنڈے اٹھائے گئے تو ریاست بھی اقدامات کرے گی، فردوس عاشق اعوان
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کم آمدن والے افراد کی سماجی بہبود کے پروگرام کے تحت 50 فیصد کوٹہ خواتین جبکہ دو فیصد کوٹہ معذور طلباء کیلئے مختص ہو گا۔ان وظائف میں کتابوں کی فراہمی، ٹرانسپورٹ، رہائش اوردیگر ضروریات شامل ہوں گی۔اس کا اطلاق تقریباً 152 تمام سرکاری یونیورسٹیوں پر ہوگا۔