پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب،محکمہ داخلہ بھی متحرک
وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا معاملہ عدالت نے 16 اپریل کو ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو اجلاس کی صدارت کی اجازت دے دی

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نےتحریری فیصلہ جاری کردیا پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہفتہ 16 اپریل دن گیارہ بجے طلب کیا گیا ہے،

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب کے اقدامات ،اقدامات وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اٹھائے گئے ہیں.اسمبلی سیشن کے دوران پولیس کے ہمراہ پنجاب رینجرز کے جوان بھی ڈیوٹی پر موجود ہوں گے.پنجاب اسمبلی کے اردگرد پانچ سو میٹر تک دفعہ 144 لگا دی گئی ہے.کسی بھی سیاسی جماعت کے ورکرز پنجاب اسمبلی کے پانچ سو میٹر کی حدود میں اکٹھے نہیں ہو سکتے.چار سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر بھی پابندی ہے.مال روڑ یا دیگر کوئی راستہ بند کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی.کسی بھی سیاسی پارٹی کے ورکرز اسمبلی کے راستے میں اجتماع کی اجازت نہ ہوگی

قبل ازیں ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات کی بحالی کیخلاف پرویز الہٰی اور ق لیگ کی درخواستوں پرسماعت ہوئی ،ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے سیکریٹری اسمبلی محمد خان بھٹی عدالت پہنچ گئے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب لاہورہائیکورٹ پہنچ گئے، ڈپٹی سپیکر دوست مزاری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کو نو گو ایریا بنا دیا گیا سپریم کورٹ میں انڈر ٹیکنگ دی گئی اس لیے اجلاس بلایا ،وکیل ق لیگ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں کوئی انڈر ٹیکنگ نہیں دی گئی ،دوست مزاری نے کہا کہ اسپیکر نے غیر قانونی طور پر اختیارات واپس لیے تھے تمام کام قانون اور آئین کے مطابق ہی کیے ،وکیل ق لیگ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں معاملہ صرف قومی اسمبلی کا تھا سپریم کورٹ میں اعتراض اٹھایا تھا کہ قومی اسمبلی کا معاملہ ہی دیکھاجائے ڈپٹی اسپیکر بضد ہیں کہ اجلاس کی صدارت وہ ہی کریں گے ڈپٹی اسپیکر اب جانبدار نہیں رہے وہ اپنا جھکاؤ امیدوار کی طرف کر چکے ہیں ،

وکیل ق لیگ نے کہا کہ میری اور دیگر وکلا کی خواہش تھی کہ الیکشن ہو،ایک بڑا صوبہ بغیر وزیر اعلیٰ کے نہیں رہنا چاہیے پینل چیئرمین پہلے سے بنائے گئے ہیں،جس میں اپوزیشن کے ممبران شامل ہیں،ڈپٹی اسپیکر نے خود کو پہلے ہی متنازعہ کر لیا ہے ،عدالت نے کہا کہ کیا وجہ تھی کہ حمزہ شہباز کی پٹیشن کے بعد آپ نے بھی درخواست دائر کر دی؟ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ درخواست دائر کی کہ میں نے پنجاب اسمبلی کا سیشن 6 اپریل کو طلب کیا،میرے آرڈر کو ختم کیا گیا، ایڈووکیٹ جنرل کے بیان کے بعد میں نے تاریخ تبدیل کی،اسمبلی سیکریٹریٹ نے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر عمل نہیں کیا، اسمبلی کی تاریخ میں آمریت کی کوئی مثال نہیں ملتی،ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ صرف اتنا کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6اپریل کو ہو رہا ہے،میں نے سپریم کورٹ میں کوئی انڈر ٹیکنگ نہیں دی،ق لیگی وکیل نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ پنجاب کے حالات خراب ہیں،ایڈووکیٹ جنرل نے صرف الیکشن قانون کے مطابق کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی ڈپٹی اسپیکر متنازعہ ہو چکے ہیں وہ اجلاس کی صدارت نہیں کر سکتے،

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سپریم کور ٹ میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے فیصلے کے خلاف سماعت ہو رہی تھی،سپریم کورٹ نے اسپیکر اور ڈپٹی ا سپیکر کو کسی قسم کا فیصلہ کرنے سے روک دیا تھا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے یقین دہانی کروائی کہ اجلاس 6 اپریل کے لیے فکسڈ ہے بعد ازاں ٹی وی سے علم ہوا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل کے لیے ملتوی کر دیا گیا

عدالت نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی کہ آپ نے تمام ممبران کو تحفظ فراہم کرنا ہے کسی قسم کو کوئی بدمزگی نہیں ہونی چاہیے اچھے اور سلجھے طریقے سے کل ووٹنگ ہونی چاہیے ،چیف سیکرہٹری آئی جی پنجاب کی معاونت کریں عدالت نے آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری کو جانے کی اجازت دے دی،جسٹس جواد نے کہا کہ رولز میں واضح ہے کہ کسی کی عدم موجودگی میں کون اجلاس کی صدارت کرے گا،ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ شفاف انتخابات کروانے کے لیے عدالت اپنا نمائندہ بھی مقرر کر دے،میں پی ٹی آئی کا ڈپٹی اسپیکر ہوں،انہوں نے میرے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کر دی، وکیل نے کہا کہ قانون کے تحت اسپیکر کی عدم موجودگی میں ڈپٹی ا سپیکر اسمبلی اجلاس کو چیئر کریں گے

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری لاہور ہائیکورٹ سے روانہ ہوگئے لاہور ہائیکورٹ میں بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیئے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں کوئی جلدی نہیں ہم رات تک بیٹھے ہیں،

دوران سماعت ق لیگ کے وکیل عامر سعید نے ن لیگ کے عطا تارڑ پر الزامات لگا دیے. عامر سعید نے کہا کہ عطا تارڑ جس قسم کی دھمکی دے رہے ہیں. وہ اس بارے ویڈیو لائے ہیں. بیرسٹر علی ظفر وکیل پرویز الٰہی نے کہا کہ اسپیکر کی عدم موجودگی میں ڈپٹی اسپیکر اسمبلی کارروائی چلائے گا. ڈپٹی اسپیکر کی عدم موجودگی میں اسمبلی کے پینل کا چیرمین اجلاس کی صدارت کرے گا. ہر اجلاس کے لئے چیرمین آف پینل کا اعلان سیکرٹری اسمبلی کرے گا. موجوداجلاس کے لئے 4 چیرمین آف پینل کا اعلان کیا گیا. وزیر اعلی کے عہدہ کے لئے اسپیکر خود بھی امیدوار ہیں.جبکہ ڈپٹی اسپیکر پر بھی قدغن ہے کہ وہ اجلاس کی صدارت نہیں کرتے. ڈپٹی اسپیکر کے خلاف پی ٹی آئی نے عدم اعتماد کی تحریک پیش کر رکھی ہے. ڈپٹی اسپیکر متنازعہ ہیں اور اجلاس کی صدارت نہیں کرسکتے.ڈپٹی اسپیکر نے جومیڈیا پرگفتگو کی ہے ایسے میں وہ متنازعہ بن گئے ہیں

امتیازصدیقی ایڈوکیٹ نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر پارٹی بن چکے ہیں,ڈپٹی اسپیکر متنازعہ ہیں.ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کے اہل نہیں رہے. حمزہ شہباز غیر قانونی اجلاس منعقد کر رہے ہیں. وہ متوازی حکومت چلا رہے ہیں.حمزہ شہباز متنازعہ تقاریر کر رہے ہیں,ڈپٹی اسپیکر پاور لئے بغیر صوبائی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت نہیں کر سکتے ,حمزہ شہباز پنجاب میں ڈسٹربنس پھیلا رہے ہیں. علی ظفر نے کہا کہ عدالتوں کو پارلیمنٹ کے معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں ہے ۔ سنگل بنچ نے حقائق کے برعکس فیصلہ جاری کیا ۔16 اپریل تک اجلاس ملتوی کرنا قانونی عمل ہے ۔
دوست مزاری اجلاس کی صدارت کے اہل نہیں رہے ۔ پینل آف چیرمین موجود ہے قانون کے مطابق ان میں سے کوئی صدارت کر سکتا ہے ۔

لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات بحال کرنے سے متعلق دائر اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا جسٹس شجاعت علی خان کی سربراہی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا

نواز شریف کی کمی محسوس ہو رہی ہے،ایاز صادق،صبر، ہر قسم کے جبر سے جیت گیا۔مریم

خوشی ہےعمران خان نے حکومت قربان کی لیکن غلامی قبول نہیں کی،علی محمد خان

عمران خان اچھے اور عزت دار انسان ہیں،سابق بہنوئی حق میں بول پڑے

وزارت عظمیٰ کی کرسی چھننے کے بعد عمران خان آج کیا کرنیوالے ہیں؟

شدت پسند عمران خان کا جانا اچھا ہوا،گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانیوالے گیرٹ ولڈرز کی ٹویٹ

ہفتہ کی شب وزیراعظم ہاؤس میں آخر ہوا کیا؟ بی بی سی کا بڑا دعویٰ

سپیکروزارت اعلیٰ کےامیدوارکیسے وہ الیکشن کنڈکٹ کروا سکتے ہیں؟ عدالت

Shares: